گناہوں کاکفارہ اورحج مبرورکاانعام:

50)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''عمرہ اگلے عمرے تک کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے اور حجِ مبرور کی جزاء جنت کے سوا کچھ نہيں۔''

 (صحیح مسلم،کتاب الحج،باب فضل الحج والعمرۃ، الحدیث:۳۲۸۹،ص۹۰۳)

 (51)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے حضرت سیدنا عمرو بن العاص سے ارشاد فرمایا:''اے عمرو (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)! کيا تمہيں معلوم نہيں کہ اسلام لانا پچھلے گناہوں کو مٹا ديتا ہے، ہجرت بھی ماقبل گناہوں کو مٹا ديتی ہے اور حج بھی پچھلے گناہوں کو مٹا ديتا ہے۔''

    ( صحیح مسلم ،کتا ب الایمان، باب کون الاسلام۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث:۳۲۱، ص۶۹۸)

 (52)۔۔۔۔۔۔ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم میں حاضر ہو کر عرض کی:''ميں کمزور اور بزدل ہوں (یعنی میں جہاد کے قابل نہیں،مجھے کیا کرنا چاہے؟)۔''توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''پھر ايسے جہاد کی طرف آجاؤ جس ميں کانٹا چبھنے کا بھی انديشہ نہيں، حج جہاد سے بھی افضل ہے، اور حجِ مبرورسَن رسيدہ لوگوں، کمزوروں اور عورتوں کا جہاد ہے۔''

 (المعجم الکبیر، الحدیث:۲۹۱۰،ج۳،ص۱۳۵)
(سنن النسائی،کتاب مناسک الحج،باب فضل الحج،الحدیث:۲۶۲۹/۲۶۲۷،ص۲۲۵۸)


 (53)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''حج اور عمرہ دونوں اعمال میں سے افضل ترین عمل ہيں مگر جو ان کی مثل حجِ مبروریاعمرہ کرے۔''

 (المسندللامام احمدبن حنبل،الحدیث:۱۷۰۲۴،ج۶، ص۵۸)

 (54)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''حجِ مبرور کی جزاء صرف جنت ہی ہے۔'' عرض کی گئی:''اس کی نیکی کياہے؟''توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''کھانا کھلانا اور اچھا کلام کرنا۔''

 ( صحیح مسلم ،کتا ب الحج ، باب فضل الحج والعمرۃ ، الحدیث: ۳۲۸۹ ، ص۹۰۳)
(المستدرک ،کتاب المناسک ، باب بر الحج اطعام وطیب الکلام ، الحدیث: ۱۸۲۱ ، ج۲ ، ص ۱۴۸)

    غور کيا جائے تو اس حدیثِ پاک ميں بيان کردہ حجِ مبرور کی تفسير گذشتہ تفسير کے منافی نہيں۔
(55)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''حج اور عمرہ پے در پے کیا کرو کيونکہ يہ فقر اور گناہوں کو اس طرح دور کر ديتے ہيں جس طرح بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے ميل کچیل يازنگ کونکال ديتی ہے۔''

 (جامع الترمذی ،ابواب الحج ، باب ماجاء فی ثواب الحج والعمرہ ،الحدیث: ۸۱۰، ص ۱۷۲۷)

 (56)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''حجِ مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہيں۔''


    ( جامع الترمذی ،ابواب الحج ، باب ماجاء فی ثواب الحج والعمرہ ،الحدیث: ۸۱۰، ص ۱۷۲۷)

 (57)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جو مکہ مکرمہ سے حج کے لئے پيدل چلا يہاں تک کہ واپس مکہ مکرمہ لوٹ آياتو اللہ عزوجل اس کے ہر قدم پر اس کے لئے 700نيکياں لکھے گا، ان ميں سے ہرنيکی حرم کی نيکيوں کی طرح ہوگی۔''عرض کی گئی :''حرم کی نيکياں کياہيں؟''توآپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''ہر نيکی ایک لاکھ(1,00,000)نيکيوں کے برابرہے۔''

 (المستدرک،کتاب المناسک ،باب فضیلۃ الحج ماشیا، الحدیث:۱۷۳۵،ج۲،ص۱۱۴)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular