حدیث:
عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اَضْمِنُوْا لِیْ سِتًّا مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَضْمَنُ لَکُمُ الْجَنَّۃَ اُصْدُقُوْا اِذَا حَدَّ ثْتُمْ وَاَوْفُوْا اِذَا وَعَدْتُمْ وَاَدُّوْا اِذَا ائْتُمِنْتُمْ وَاحْفَظُوْا فُرُوْجَکُمْ وَغُضُّوْا اَبْصَارَکُمْ وَکُفُّوْا اَیْدِیَکُمْ (1)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۱۵)
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ میرے لیے اپنی ذاتوں کی طرف سے چھ چیزوں کی ذمہ داری قبول کرلوتو میں تم لوگوں کے لیے جنت کی ذمہ داری قبول کرلوں گا۔(۱) جب بات کرو توسچ بولو۔(۲) جب وعدہ کرو تو پورا کرو۔(۳) جب تم امین بنائے جاؤ تو امانت کو ادا کرو۔(۴) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو(۵) اپنی نگاہوں کو نیچی رکھو۔ (۶) اپنے ہاتھوں کو گناہ کے کاموں سے روکے رکھو۔
تشریحات وفوائد
یہ سب اعمال الگ الگ بھی جنت میں لے جانے والے اعمال ہیں جن میں سے بعض کا تذکرہ ہم پہلے صفحات میں تحریر کرچکے ہیں مگر اس حدیث میں مجموعی طور پر ان چھ اعمال کی ذمہ داری قبول کرنے پر حضور اکرمصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے جنت کی گارنٹی دی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
0 Comments: