میراث:

    اسلامی قانون میں مسلمانوں کی ساری اولا دیعنی لڑکے لڑکیاں اپنے ماں باپ کے مرنے کے بعد اس کے مال سے میراث لیتے ہیں ۔ لڑکے کو لڑکی سے دوگنا حصہ ملتاہے مگر ہندوؤں آریوں کے دھرم میں لڑکی باپ کے مال سے محروم ہوتی ہے ۔ اورسب مال لڑکا ہی لیتاہے یہ صاف ظلم ہے ۔ جب دونوں ایک ہی باپ کی اولاد ہیں تو ایک کو میراث دینا اورایک کونہ دینا اس کے کیا معنی ؟ لیکن کاٹھیاواڑاورپنجاب کے مسلمانوں نے اپنے لیے یہ ہندوانی قانون قبول کیا ہے ۔ اورحکومت کو لکھ کر دے دیاہے کہ ہم کو ہندوانی قانون منظورہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ ہم زندگی میں تو مسلمان ہیں اورمرنے کے بعد نعوذباللہ ہندو۔ یادرکھو قیامت میں اس کا جواب دینا پڑے گا ۔ 
    اگر اسلام کے اس قانون سے ناراضی ہے تو کفر ہے اوراگر اس کو حق جان کر اس پر عمل نہ کیا تو حق تلفی اور ظلم ہے ۔ لڑکے تم کو کیا بخش دیتے ہیں اورلڑکیا ں کیا چھین لیتی ہیں ؟ جب تم مرہی گئے تو اب تمہارا مال کوئی بھی لے تم کو کیا ؟تم بیٹے کی محبت میں اپنی آخرت کیوں تباہ کرتے ہو؟تمہارا یہ خیال بھی غلط ہے کہ لڑکی تمہارا مال برباد کردے گی ۔ ہم نے تو یہ دیکھا ہے کہ اپنے باپ کی چیز کا درد جتنا لڑکی کوہو تا ہے اتنا لڑکے کو نہیں ہوتا۔ ایک جگہ لڑکو ں نے اپنے باپ کا مکان فروخت کیا لڑکے تو خوشی سے فروخت کر رہے تھے مگر لڑکی بہت روتی چلاتی تھی کہ یہ میرے مَرے باپ کی نشانی ہے ۔ اس کو دیکھ کر اپنے باپ کو یاد کرلیتی ہوں میں اپنا حصہ فروخت نہ کروں گی ۔ اس کے رونے سے دیکھنے والے بھی رونے لگے اوربڑھاپے میں جتنی ماں باپ کی خدمت لڑکی کرتی ہے اتنی خدمت لڑکا نہیں کرتا۔ پھراس غریب کو کیوں محروم کرتے ہو؟ لڑکے تو مرنے کے بعد قبر پر فاتحہ کو بھی نہیں آتے لہٰذاضروری ہے کہ لڑکی اور لڑکے کو پوراحصہ دو ۔ کاٹھیاواڑمیں ایک قوم ہے جو آغاخوانی خوجہ ۔اگر ان کے دو بیٹے ہوں تو ایک کا نام قاسم بھائی اوردوسرے کا نام رام لعل یا مول جی اورکہتے ہیں کہ اگر قیامت کے دن مسلمانوں کی بخشش ہوئی تو قاسم بھائی بخشوالے گا اور اگر ہندوؤں کی نجات ہوئی تو رام لعل ہاتھ پکڑے گا۔ کیا یہ ہی ہم نے بھی سمجھ رکھا ہے کہ زندگی میں اسلامی کام کریں اورمیراث میں ہندوؤں کے قانون اختیار کریں تاکہ دونوں قومیں خوش رہیں؟
    اگر مسلمانوں کو یہی فکر ہے کہ ہماری اولاد ہمارا مال برباد کردے گی تو چاہیے کہ اپنی جائیداد مکانات دوکانیں وغیرہ اپنی اولاد پر وقف کریں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوتاہے کہ ہمارے بعد ہماری اولاد ہماری جائیداد اورمکانات سے ہر طرح نفع اٹھائے اوراس میں رہے ۔ اس کا کرایہ کھائے اورحصہ رسد کرایہ کو آپس میں تقسیم کرے مگر اس کو رہن (گروی)نہ کرسکے ۔ اس کو بیچ نہ سکے ۔ اس سے ان شاء اللہ عزوجل! تمہاری جائیداد اورمکانات محفوظ ہوجائیں گے کسی کے ہاتھ فروخت نہ ہوسکیں گے اور تم گناہ سے بھی بچ جاؤ گے ۔ اگر مسلمان اس قانون پر عمل کرتے تو  آج ان کی جائیدادیں ، ہندوؤں کے پاس نہ پہنچ جاتیں۔ وقف علی الاولادکرنے کا طریقہ کسی عالم سے پوچھ لینا چاہیے اورمیراث کے لیے ہم نے ایک کتاب اردوزبان میں لکھ دی ہے جس کا نام ہے ''علم المیراث'' اس کا مطالعہ کرو۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular