کبيرہ نمبر99: انسان کا تنہا سفر کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم، شفيع معظَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے ہيجڑے مردوں پر اور ان مردانی عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختيار کرتی ہيں اور بيابان ميں تنہا سفر کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔''

    ( المسند للام احمد بن حنبل ، مسند ابوہریرۃ،الحدیث:۷۸۶۰،ج۳،ص۱۳۳)

 (2)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اگر لوگ جان ليں کہ تنہائی ميں کيا ہے تو ميں نہيں جانتا کہ کوئی شخص رات کو اکيلا سفر کرے۔''

 ( صحیح البخاری ،کتاب الجھاد ، باب السیر وحدہ ، الحدیث ۲۹۹۸، ص۲۴۱،بتغیرٍقلیلٍ)

 (3)۔۔۔۔۔۔ايک شخص سفر سے واپس آيا تو اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس سے دریافت فرمایا :''تم سفر ميں کس کے رفیق تھے؟'' اس نے عرض کی :''ميں کسی کا رفیق نہ تھا۔'' تو شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :''ایک سوار (یعنی مسافر) شيطان ہے اور دوسواردوشيطان ہيں اور اگر تین ہوں تو سوار ہيں۔''



  ( سنن ابی داؤد ،کتاب الجہاد ، باب فی الرجل یسافر وحدہ ، الحدیث۲۶۰۷،ص ۱۴۱۶ )

    تین سے کم مسافروں کے گناہ گار ہونے کی دليل يہ ہے کہ دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے 
خبر دی ہے کہ ايک سوار ايک شيطان ہے جبکہ دو سوار دو شيطان ہيں، شيطان کا سب سے مناسب تر معنی گناہ گار ہونا ہے۔
    جيسا کہ اللہ عزوجل کے اس فرمانِ عالیشان میں شیطان سے مراد گنہگار ہے:

شَیٰطِیۡنَ الۡاِنۡسِ وَ الْجِنِّ

ترجمۂ کنز الایمان:آدميوں اور جنوں ميں کے شيطان۔(پ8، الانعام:112)
(4)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اکیلا مسافر ايک شيطان ہے، دو مسافر دوشيطان ہيں جبکہ تين شخص مسافر ہيں۔''

( صحیح ابن خزیمہ ،کتاب المناسک ، باب النہی عن سیر الاثنین ، الحدیث ۲۵۷۰، ج۴ ، ص ۱۵۲)



تنبیہ:


    مذکورہ بالا احادیثِ مبارکہ کی صراحت کی بناء پر اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا مگر يہ ہمارے ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے کلام کے مطابق نہيں کيونکہ وہ اس کام(یعنی تنہا سفر) کے مکروہ ہونے کی تصريح کرتے ہيں لہٰذاگناہ ہونے کے قول کو اس شخص پر محمول کرنا چاہے جو تنہا سفر کرنے يا کسی ايک کے ساتھ سفر کرنے کی صورت ميں ہونے والے سخت نقصان سے آگاہ ہو جيسے راستے ميں نقصان پہچانے والے وحشی درندے وغيرہ کا سامنا ہونے کے بارے ميں علم رکھتا ہو۔

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular