کبيرہ نمبر89: نمازمیں امام سے سبقت کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کيا تم ميں سے کوئی اس بات سے نہيں ڈرتا کہ جب وہ امام سے پہلے رکوع يا سجدوں سے سر اٹھائے تو اللہ عزوجل اس کے سر کو گدھے کے سر يا اس کی صورت کو گدھے کی صورت سے بدل دے ۔'' ۱؎

 ( صحیح البخاری ،کتاب الاذان ، باب اثم من رفع راسہ الخ ، الحدیث ۶۹۱، ص ۵۵،بدون''من رکوع اوسجود'')

 (2)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، باِذنِ پروردگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تم ميں سے کوئی اس بات سے بے خوف نہ ہو کہ جب وہ امام سے پہلے سر اٹھا لے گا تو اللہ عزوجل اس کے سر کو کتے کے سر سے بدل دے گا۔''

 ( المعجم الکبیر ، الحدیث ۹۱۷۵ ،ج۹، ص ۲۴۰،یحول بدلہ''یعود'')

 (3)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''کيا امام سے پہلے سر اٹھانے والااس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ عزوجل اس کے سر کو کتے کے سر سے بدل دے ۔''


 ( صحیح ابن حبان ،کتاب الصلوۃ ، باب مایکرہ للمصلی ومالا یکرہ ، الحدیث ۲۲۸۰ ، ج۴ ،ص ۲۳ )

 (4)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار،شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو(رکوع وسجودمیں) امام سے پہلے جھکتا اور اُٹھ جاتا ہے اس کی پيشانی شيطان کے ہاتھ ميں ہے۔''

 ( فتح الباری،کتاب الاذان ،باب ،قولہ اثم من رفع راسہ ۔۔۔۔۔۔الخ ،ج۲،ص ۱۵۹)

تنبیہ:


    ان صحيح احادیثِ مبارکہ کی بناء پر اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا اور بعض متاخرين علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس کے کبیرہ ہونے کو یقین کے ساتھ بیان فرماياہے اور يہ بات حضرت سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس بات سے واضح ہو جاتی ہے کہ جس نے ايساکيا اس کی نماز نہ ہوئی۔''
    سیدنا خطابی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہيں :''اکثر اہلِ علم کہتے ہيں کہ اس نے برا کام کيا مگر اس کی نماز ہو گئی جبکہ اکثر علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ امام کے سجدے سے سر اٹھا لینے کے بعد اسے اتنی دير تک سجدے ميں رہنے کا حکم ديتے ہيں جتنی دير اس نے امام سے پہلے سر اٹھا ليا تھا۔'' جبکہ ہمارے نزدیک يہ ہے کہ''فقط امام سے پہلے سر اٹھانا يا قيام کرنا يا اس سے پہلے رکوع ميں جھک جانا مکروہ تنزيہی ہے اور اس کے لئے سنت یہ ہے کہ امام کی طرف لوٹ جائے جبکہ امام ابھی اسی رکن ميں ہو لیکن اگر وہ ايک رکن ميں سبقت لے گيا مثلاًرکوع کر ليا جبکہ امام قيام ميں کھڑا تھا ابھی اس نے رکوع ہی نہيں کيا تو اس کے لئے ايسا کرنا حرام ہے۔'' 

     اورمذکورہ احادیثِ مبارکہ کو اس صورت پر محمول کرنا بعيد بھی نہيں اور نہ ہی اسے کبيرہ گناہ قرار دينا بعيد ہے يا مقتدی دوارکان ميں سبقت لے گيا مثلاً امام نے ابھی رکوع بھی نہيں کيا اور مقتدی سجدے ميں چلا گيايا مقتدی نے رکوع کيا پھر سيدھا کھڑا ہو گيا جبکہ امام نے ابھی رکوع کيا ہی نہيں يا امام نے جب رکوع سے سر اٹھايا تو مقتدی سجدے ميں جھک گيا تو ان تمام صورتوں ميں مقتدی کی نماز باطل ہو جائے گی اور اس کے اس عمل کو کبيرہ قرار دينا بالکل ظاہر ہے2؎۔

۱؎ : شیخِ طریقت،امیر اہلسنت،بانئ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنی کتاب ''نماز کے احکام'' میں بہارشریعت کے حوالے سے تحریر فرما تے ہیں کہ ''حضرت سیدنا امام نووی علیہ رحمۃ اللہ القوی حدیث لینے کے لئے ایک بڑے مشہور شخص کے پاس دمشق گئے ۔ وہ پردہ ڈال کر پڑھا تے، مدتوں تک ان کے پاس بہت کچھ پڑھا مگر ان کا منہ نہ دیکھا،جب زمانہ دراز گزرا اوران محدِّث صاحب نے دیکھا کہ ان کو(یعنی امام نووی)کو علمِ حدیث کی بہت خواہش ہے تو ایک روز پردہ ہٹا دیا ،دیکھتے کیا ہیں کہ ان کا گدھے جیسامنہ ہے!! انہوں نے فرمایا، ،صاحِبزادے!دورانِ جماعت امام پر سبقت کرنے سے ڈروکہ یہ حدیث جب مجھ کو پہنچی میں نے اسے مُسْتَبْعَد(یعنی بعض راویوں کی عدم صحت کے باعث دُوراَزقِیاس)جانا اور میں نے امام پر قصد اً سَبْقَت کی تو میرا منہ ایسا ہو گیا جیسا تم دیکھ رہے ہو ۔''(نمازکے احکام ،باب نمازکاطریقہ ،ص۲۵۷)

2؎: حضرت صدرالشریعہ مفتی امجدعلی علیہ رحمۃاللہ القوی بہارشریعت میں ارشادفرماتے ہیں :'' مقتدی نے سب رکعتوں میں امام سے پہلے رکوع سجود کرلیا توایک رکعت بعد کو بغیر قراء ت پڑھے (یاپھر)امام سے پہلے سجدہ کیا مگر اس کے سر اٹھانے سے پہلے امام بھی سجدہ میں پہنچ گیا تو سجدہ ہوگیا مگر مقتدی کو ایساکرناحرام ہے ۔        (بہارِ شریعت، ج۱، حصہ سوم،ص۷۲)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular