کبيرہ نمبر87: صف کو مکمل نہ کرنا کبيرہ نمبر88: صف کو سيدھا نہ کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو صف کو ملائے گا اللہ عزوجل اسے ملا دے گااور جو صف کو قطع کریگا اللہ عزوجل اسے قطع کر دے گا۔''

 ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلوۃ،باب تسویۃ الصفوف ، الحدیث ۶۶۶، ص۱۲۷۲ )

 (2)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے صف پوری کرنے والوں پر رحمت نازل کرتے رہتے ہيں۔''

 ( سنن ابن ماجۃ ،ابواب اقامۃالصلاۃ۔۔۔۔۔۔الخ،باب اقامۃ الصفوف،الحدیث:۹۹۵،ص۲۵۳۵)

 (3)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم صحابہ کرام علیہم الرضوان کو صفوں ميں اپنے مبارک ہاتھ سے برابر کرتے اور ارشاد فرماتے تھے :''الگ الگ مت رہو کہيں تمہارے دل بھی الگ نہ ہو جائيں۔''اور ارشاد فرماتے : ''اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے اگلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہيں۔''

 ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلوۃ، باب تسویۃ الصفوف ، الحدیث ۶۶۴،ص۱۲۷۲،بدون''انہ کان یسویھم فی صفوفھم بیدہ یقول'')

 (4)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو صف کی کشادگی پُر کرے گا اللہ عزوجل اس کاايک درجہ بلند فرمائے گا اور اس کے لئے جنت ميں گھر بنائے گا۔''

 ( مجمع الزوائد،کتاب الصلوۃ، باب صلۃ الصفو ف وسد الفر ج ، الحدیث:۲۵۰۲،ج۲،ص ۲۵۰ )


 (5)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو صف کے خلاء کو پُر کرے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔''

   ( المرجع السابق ، الحدیث ۲۵۰۳ ، ج۲ ، ص ۲۵۱ )

 (6)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''بے شک اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے صفيں پوری کرنے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہيں اورجو بندہ صف پوری کرتا ہے اللہ عزوجل اس کا درجہ بلند فرما ديتا ہے اور ملائکہ اس کے پاس خیر لے آتے ہیں۔''

 ( مجمع الزوائد ،کتاب الصلوۃ، باب صلۃ الصفو ف وسد الفر ج ، الحدیث:۲۵۰۸ ،ج۲،ص۲۵۱ )

 (7)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم صفيں ضروربرابر کیا کرو ورنہ اللہ عزوجل تمہارے چہرے بدل دے گا۔''

 (صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب تسویۃ الصفوف عند الاقامۃ وبعدھا،الحدیث: ۷۱۷،ص۵۷)

 (8)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''صفيں قائم کرو ورنہ اللہ عزوجل تمہارے دل بدل دے گا۔''

    ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ ، باب تسویۃ الصفوف،الحدیث:۶۶۲،ص۱۲۷۲ )

 (9)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم صفيں ضرور سيدھی کروگے يا تمہارے چہروں کا نور چھين ليا جائے گا يا پھر تمہاری بينائی اُچک لی جائے گی۔''

 ( المسند للاما م احمد بن حنبل، الحدیث ۲۲۲۸۸ ، ج ۸ ،ص ۲۸۸)


تنبیہ:


    ان دونوں کو اس حدیثِ پاک''جو صف قطع کریگا اللہ عزوجل اسے قطع کر دے گا۔''کے تقاضے کی بناء پر کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا کيونکہ اس کا مطلب يا تو يہ ہے کہ اللہ عزوجل اس پر لعنت فرمائے گا يا اس کا قريب ترين معنی مراد ہے اور ہم بيان کر چکے ہيں کہ لعنت کبيرہ گناہوں کی علامات ميں سے ہے، نيزحضورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا يہ فرمانِ عبرت نشان''ورنہ اللہ عزوجل تمہارے دل اور چہرے بدل دے گا۔'' بھی اس کے کبيرہ گناہ ہونے پر دلالت کرتا ہے کيونکہ اس ميں دل اور چہرے بدل دينے کی وعید ہے جو کہ ايک سخت وعيد ہے، مگر ميں نے کسی کو ان کے کبيرہ گناہ ہونے کی تصريح کرتے ہوئے نہيں ديکھا کيونکہ ہمارے نزديک صف پوری نہ کرنا يا قطعِ صف صرف مکروہ ہے حرام نہيں ، چہ جا ئيکہ اسے کبيرہ گناہ قرار ديا جائے(احناف کے نزدیک:''جب تک اگلی صَف کونے تک پوری نہ ہوجائے جان بوجھ کرپیچھے نمازشروع کردیناترک واجب،حرام اورگناہ ہے۔''تفصیل کے لئے:فتاوی رضویہ،ج۷ص۲۱۹تا۲۲۵)، البتہ ہمارے نزديک قوم کی ناپسنديدگی کے باوجود امامت کرنے،بغير منڈير کی چھت پر سونے اور جماعت ترک کرنے کو مکروہ ہونے کے باوجود کبيرہ گناہ شمار کرنے سے يہ لازم آتاہے کہ ان دونوں کو بھی کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا زيادہ اَولیٰ ہے کيونکہ ان ميں زيادہ سخت وعيد آئی ہے۔
(10)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''لوگ پہلی صف سے پيچھے ہٹتے رہيں گے يہاں تک کہ اللہ عزوجل انہيں جہنم ميں پہنچادے گا۔''


 (صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب صف النساء۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۷۹،ص۱۲۷۳)

    گويا ہمارے ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے ان احادیثِ مبارکہ سے يہ سمجھا ہے کہ ان کے ظاہری معنی مراد نہ ہونے پر اجماع ہے کيونکہ اس باب ميں سخت وعيدوں کا ظاہری معنی مراد نہيں ہوتا بلکہ صفوں ميں خلل ڈالنے پر زجر کرنا اور لوگوں کو حتی الامکان صف پوری کرنے پر ابھارنا مقصود ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular