کبيرہ نمبر210:پڑوسی کورہائش کے معاملے ميں تکلیف پہنچانا

پڑوسی کے گھر سے اونچا گھر بنانا يا ايسی عمارت بنانا يا ايسی طرز پرعمارت بنانا
جس سے اسےتکليف پہنچتی ہو اگرچہ پڑوسی ذمی اور کافر ہی کيوں نہ ہو۔
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو ہر گز تکليف نہ دے، جو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اورجو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہے کہ اچھی بات کہے يا خاموش رہے۔''

( صحیح مسلم ،کتاب الایمان ، باب الحث علی اکرام الجار والضیف۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث: ۱۷۴ ، ص ۶۸۸ )

(2)۔۔۔۔۔۔ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہے کہ اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرے۔''

(المرجع السابق،الحدیث:۱۷۶ ، ص ۶۸۸)

(3)۔۔۔۔۔۔جبکہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہيں:''اسے چاہے کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے۔''


( صحیح البخاری ، باب الادب ، باب من کان یومن باللہ والیوم۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۰۱۹، ص ۵۰۹)

(4)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ارشاد فرمایا:''تم زنا کے بارے ميں کيا کہتے ہو؟'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''حرام ہے، اسے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے قيامت تک کے لئے حرام فرما ديا ہے۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''آدمی کا 10عورتوں سے زنا کرنا اپنے پڑوسی کی بيوی سے زنا کرنے سے کم گناہ ہے۔'' پھر دریافت فرمایا:''تم چوری کے بارے ميں کيا کہتے ہو؟'' انہوں نے عرض کی:''اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اسے حرام قرار ديا ہے لہذا يہ قيامت تک کے لئے حرام ہے۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''آدمی کا 10گھروں سے چوری کرنا اپنے پڑوسی کے گھر سے چوری کرنے سے کم گناہ ہے۔''

  ( المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث المقداد بن الأسود ، الحدیث: ۲۳۹۱۵ ، ج۹ ، ص ۲۲۶)
(5)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل کی قسم! وہ مؤمن نہيں، اللہ عزوجل کی قسم! وہ ايمان والا نہيں، اللہ عزوجل کی قسم! وہ مؤمن نہيں ہو سکتا۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! وہ (بد نصيب) کون ہے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''جس کی برائيوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ رہے۔''


 ( صحیح البخاری ،کتاب الادب ، باب اثم من لایامن جارہ بوائقہ ، الحدیث: ۶۰۱۶ ، ص۵۰۹)
( المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث ابی شریح الخزاعی،الحدیث: ۱۶۳۷۲ ، ج۵ ،ص ۵۱۴)

(6)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ رہے وہ مؤمن نہيں۔''

    ( مسند ابی یعلٰی الموصلی ، مسندانس بن مالک، الحدیث: ۴۲۳۶ ، ج ۳ ، ص ۴۴۲)

(7)۔۔۔۔۔۔سرکار ِمدینہ، راحت قلب وسینہ،باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''آدمی اس وقت تک مؤمن نہيں ہو سکتا جب تک کہ اس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو جائے، جب وہ(پڑوسی) شب باشی کرےتو اس کے شر سے محفوظ ہو،بے شک مؤمن تو وہ ہے جو خود پريشانی ميں ہواور دوسرے لوگ اس کی طرف سے راحت ميں ہوں۔''

(الترغیب والترہیب،کتاب البروالصلۃ،باب الترہیب من اذی۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۳۹۰۱،ج۳،ص۴۰،۲۳۹)

(8)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت ميں ميری جان ہے! بندہ اس وقت تک مؤمن نہيں ہو سکتا جب تک کہ اپنے پڑوسی يا بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔''

( صحیح مسلم ،کتاب الایمان ، باب الدلیل علی ان من خصال الایمان ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث: ۱۷۱ ، ص۶۸۸)

(9)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کےتاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ ميں ايک شخص نے حاضر ہو کر عرض کی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ميں نے فلاں قبيلے کے محلے ميں رہائش اختيار کی ہے لیکن ان ميں سے جو مجھے سب سے زيادہ تکليف ديتا ہے وہ ميرا سب سے زیادہ قريبی پڑوسی ہے۔'' تو سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے حضرت سيدنا ابو بکر صديق اور حضرت سيدنا عمر فاروق اور حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کوبھیجا وہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر زورزورسے يہ اعلان کرنے لگے کہ بے شک چالیس گھرپڑوس ميں داخل ہيں اور جس کے شر سے اس کا پڑوسی خوفزدہ ہو وہ جنت ميں داخل نہ ہو گا۔''       ( المعجم الکبیر ، الحدیث: ۱۴۳ ، ج۱۹ ، ص ۷۳)


(10)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جب تک بندے کا دل سيدھا نہ ہو جائے اس کا ايمان درست نہيں ہو سکتا اور جب تک اس کی زبان سيدھی نہ ہو جائے اس کا دل سيدھا نہيں ہو سکتا اور وہ اس وقت تک جنت ميں داخل نہیں ہوسکتاجب تک اس کا پڑوسی اس کے شر سے بے خوف نہ ہو جائے۔''

(المسندللامام احمدبن حنبل،مسندانس بن مالک بن النضر،الحدیث:۱۳۰۴۷،ج۴،ص۳۹۵)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular