مؤمن اور مسلم میں فرق:

(11)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''مؤمن وہ ہے جس سے لوگ بے خوف رہيں اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہيں اور مہاجر وہ ہے جو برائی کو چھوڑ دے، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے دستِ قدرت ميں ميری جان ہے! جس کے شر سے اس کا پڑوسی بے خوف نہ ہووہ بندہ جنت ميں داخل نہ ہو گا۔''

    (المرجع السابق، الحدیث: ۱۲۵۶۲ ، ج۴ ، ص ۳۰۸)

(12)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل نےتمہارے درميان تمہارے اخلاق اس طرح تقسيم کئے ہيں جس طرح تمہارے درميان تمہارا رزق تقسيم فرمايا ہے اور اللہ عزوجل دنيا تو اسے بھی عطا فرماتا ہے جس سے محبت فرماتا ہے اور جس سے محبت نہيں فرماتا اسے بھی عطا فرماتا ہے مگر دين صرف اسی کو عطا فرماتا ہے جس سے محبت فرماتا ہے، لہذا اللہ عزوجل نےجسے دين عطا فرمايابے شک اسے اپنا محبوب بنالیا، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے دستِ قدرت ميں ميری جان ہے! بندہ اس وقت تک مسلمان نہيں ہو سکتا جب تک کہ اس کا دل اور زبان مسلمان نہ ہو جائے اور وہ اس وقت تک مؤمن نہيں ہو سکتا جب تک کہ اس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو جا ئے۔'' 

    راوی کہتے ہيں ، ميں نے عرض کی:''اس کے شر سے کيا مراد ہے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''بدديانتی اور ظلم، نیز جو بندہ حرام مال کمائے پھر اس ميں سے خرچ کرےتو اس ميں برکت نہ ہو گی اور اگر صدقہ کریگا تو وہ قبول نہ ہو گا اور اگر اسے چھوڑ کر مر جائے گا تو وہ اس کے لئے جہنم کا زادِ راہ ہو گا، اللہ عزوجل برائی کو برائی کے ذریعے نہيں مٹاتا البتہ اچھائی کے ذریعے برائی کو ضرور مٹا ديتا ہے، بيشک برائی برائی کو نہيں مٹاتی۔''  ( المرجع السابق، مسند عبداللہ بن مسعود ، الحدیث:۳۶۷۲،ج۲ ،ص۳۳)

(13)۔۔۔۔۔۔شاہِ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے اپنے پڑوسی کو ايذاء دی بيشک اس نے مجھے ايذاء دی اور جس نے مجھے ايذاء دی اس نے اللہ عزوجل کو ايذاء دی، نیز جس نے اپنے پڑوسی سے جھگڑا کيا اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور جس نے مجھ سے لڑائی کی بيشک اس نے اللہ عزوجل سے لڑائی کی۔'' (کنز العمال ،کتاب الصحبۃ،الحدیث: ۲۴۹۲۲ ، ج۹ ، ص ۲۵)
(14)۔۔۔۔۔۔رسولِ انور، صاحبِ کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ايک غزوہ پرتشریف لے گئے اور ارشاد فرمايا:''آج وہ شخص ہمارے ساتھ نہ بیٹھے جس نے اپنے پڑوسی کو ايذاء دی ہو۔'' تو ايک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کی:''ميں نے اپنے پڑوسی کی ديوار کے نيچے پيشاب کيا تھا۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''آج تم ہمارے ساتھ نہ بیٹھو۔'' ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ۹۴۷۹ ، ج۶، ص ۴۸۱)


(15)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم يہ دعا مانگا کرتےتھے: ''اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَارِالسُّوْءِ فِیْ دَارِالْمُقَامَۃِ (یعنی اے اللہ عزوجل!ميں اس پڑاؤميں برے پڑوسی سے پناہ چاہتاہوں)کيونکہ صحراء کا پڑوسی ايک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتارہتاہے۔''

( المستدرک ،کتاب الدعاء التکبیر۔۔۔۔۔۔الخ ، باب التعوذ من جار ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث: ۱۹۹۴ ، ج۲ ، ص ۲۲۱)

(16)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''قيامت کے دن سب سے پہلے(آپس ميں جھگڑنے والے) دو پڑوسیوں کاجھگڑاپيش کيا جائے گا۔''

( المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث عقبۃبن عامرالجھنی، الحدیث: ۱۷۳۷۷ ، ج۶، ص ۱۳۴ )


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular