کبيرہ نمبر188:ذخيرہ اندوزی کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:''جس نے کھانا ذخيرہ کيا وہ نافرمان ہے۔''

( صحیح مسلم ،کتاب المساقاۃ ، باب تحریم الاحتکار فی الاقوات ، الحدیث: ۴۱۲۲،ص۹۵۷،بدون'' طعام'')

(2)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''سوائے خطاکار کے کوئی بھی ذخيرہ نہيں کرتا۔''

       (جامع الترمذی ،ابواب البیوع ، باب ماجاء فی الاحتکار ، الحدیث: ۱۲۶۷ ، ص ۱۷۷۹)
(3)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عبرت نشان ہے:''جس نے 40راتوں تک کھانا ذخيرہ کيا وہ اللہ عزوجل سے اور اللہ عزوجل اس سے بری ہے اور جس گھر کے افراد میں سے ایک آدمی بھی بھوک کی حالت میں صبح کرے تو ان سب سے اللہ عزوجل کا ذمہ ختم ہو گيا۔''

( المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ بن عمر بن الخطاب ، الحدیث: ۴۸۸۰،ج۲، ص۲۷۰)

(4)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''مال کو ايک شہر سے دوسرے شہر لے جانے والا مرزوق (یعنی جس کو رزق دیا گیا ہو) اور ذخيرہ کرنے والا ملعون ہے۔''

( سنن ابن ماجہ ،ابواب التجارات ، باب الحکرۃ والجلب ، الحدیث: ۲۱۵۳ ، ص ۲۶۰۶)

(5)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المُبلِّغین،رَحْمَۃٌ لِّلعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:''جس نے مسلمانوں پر ان کا کھانا روک ليا اللہ عزوجل اسے کوڑھ اور افلاس ميں مبتلا کر دے گا۔''

        (المرجع السابق، الحدیث: ۲۱۵۵ ، ص ۲۶۰۶)


(6)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدناعمرفاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں منقول ہے:''ايک دفعہ کچھ کھانا مسجد کے دروازے کے پاس رکھا ہوا تھا، جب امير المؤمنين حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ باہر نکلے توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دریافت فرمایا:''يہ کھانا کيسا ہے؟''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''يہ کھانا شہر کے باہر سے ہمارے پاس لايا گيا ہے۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''اللہ عزوجل اس کھانے میں اور اس کو ہمارے شہر میں لانے والے میں برکت عطافرمائے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ موجود کسی نے کہا:''اے امير المؤمنين رضی اللہ تعالیٰ عنہ! يہ ذخيرہ کيا گيا ہے۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دریافت فرمایا: ''کس نے ذخيرہ کيا ہے؟''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''فَرُّوخ(حضرت سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام ) اور فلاں نے، جوآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا غلام ہے۔'' 
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دونوں کو بلا بھيجا، وہ دونوں حاضر ہوئے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''تمہيں مسلمانوں کے کھانے کو روکنے کا اختيار کس نے ديا ہے؟'' انہوں نے عرض کی:''اے امير المؤمنين رضی اللہ تعالیٰ عنہ!ہم اپنے اموال سے خريدتے اور بيچتے ہيں۔'' حضرت سيدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:ميں نے شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو يہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:''جس نے مسلمانوں پر ان کا کھانا روک ليا اللہ عزوجل اسے کوڑھ اور افلاس ميں مبتلا کردے گا۔'' پس اسی وقت حضرتِ سیدنا فروخ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''اے امير المؤمنين رضی اللہ تعالیٰ عنہ! ميں اللہ عزوجل سے اور آپ سے عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی بھی کھانے کو ذخیرہ نہ کروں گا۔'' لہٰذا انہوں نے اسے مصر کی طرف بھيج ديا جبکہ حضرت سيدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام نے کہا:''ہم اپنے اموال سے خریدتے اور بیچتے ہیں۔'' بہرحال حضرت ابو یحیی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ (اس روایت کے راوی) فرماتے ہیں :''میں نے حضرت سيدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس غلام کو کوڑھ کی حالت میں دیکھا ہے۔''


 ( المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عمر بن الخطاب،الحدیث: ۱۳۵ ، ج۱ ،ص ۵۵)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular