کبيرہ نمبر187: بيوعِ فاسدہ اور ديگر حرام ذرائع سے روزی کمانا

  اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے:

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوَالَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبَاطِلِ

ترجمۂ کنزالايمان:اے ايمان والو آپس ميں ايک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ۔(پ5، النسآء:29)
    اس سے مراد کيا ہے اس ميں اختلاف ہے، ايک قول کے مطابق:''اس سے مراد سود، جوا، غصب، چوری، خيانت، جھوٹی گواہی اور جھوٹی قسم کے ذريعے مال بيچنا ہے۔'' 
    حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہيں:''باطل سے مراد وہ مال ہے جو انسان سے کسی عوض کے بغير ليا جاتا ہے۔''ايک قول يہ ہے کہ''جب يہ آيت نازل ہوئی تو صحابہ کرام علیہم الرضوان کسی کے ہاں کھانا کھانے سے احتراز کرنے لگے يہاں تک کہ سورہ نور کی يہ آيت مبارکہ نازل ہوئی:

وَلَا عَلٰی اَنْفُسِکُمْ اَنْ تَاْکُلُوْا مِنْ م بُیُوْتِکُمْ اَوْبُیُوتِ اٰبَآئِکُمْ

ترجمۂ کنز الايمان:اور نہ تم ميں کسی پر کہ کھاؤ اپنی اولاد کے گھر یا اپنے باپ کے گھر۔(پ۱۸، النور:۶۱)
    ايک قول يہ ہے:''ان سے مراد عقود فاسدہ ہيں۔''
    حضرت سيدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کی توجيہ يہ ہے کہ يہ آيت مبارکہ مُحْکَمْ ہے(یعنی اس کاحکم پختہ ہے)، منسوخ (یعنی جس کا حکم ختم ہو جائے)نہیں ہوئی اور نہ قيامت تک ہوگی کيونکہ باطل طريقے سے مال کھانا ہر اس صورت کو شامل ہے جس ميں ناحق مال ليا جائے خواہ وہ ظلم کے طريقے سے ہو جيسے غصب، خيانت اور چوری وغيرہ يامزاح، مسخری يا کھيل کود مثلاًجوا اور آلاتِ لہووغيرہ (عنقريب ان تمام چيزوں کا بيان آئے گا) يا مکر و فريب کے طريقے سے لیاجائے جيسے عقدِ فاسد کے ذريعے حاصل کيا جانے والا مال۔

     بعض علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کایہ قول بھی ہمارے موقف کی تائيد کرتا ہے کہ يہ آيت مبارکہ انسان کے اپنے ہی مال کو باطل طريقے سے کھانے کو بھی شامل ہے مثلا ًآدمی اپنااوردوسرے کا مال حرام کام ميں خرچ کرے جیسے مذکورہ مثالیں ۔
    اللہ عزوجل کے اس فرمان:''اِلاَّ اَنْ تَکُوْنَ تِجَارَۃٌ'' ميں استثناء منقطع ہے کيونکہ باطل کا خواہ کوئی بھی معنٰی مراد ليا جائے، تجارت باطل کی جنس سے نہيں اور اسے متَّصل بنانے کے لئے سبب کی تاويل کرنا اپنے محل ميں نہيں اور تجارت کا لفظ اگرچہ عوض والے عقود کے ساتھ خاص ہے مگر قرض اور ہبہ وغيرہ بھی ديگر دلائل کی بناء پر اس کے ساتھ ملحق ہيں۔
    اللہ عزوجل کے اس فرمان:''عَنْ تَرَاضٍ مِّنْکُمْ ''سے مراد يہ ہے کہ جائز طريقے کے مطابق خوش دلی ہو اور اس ميں کھانے کاخاص طور پر ذکر کرناکھانے کے ساتھ مقيد کرنے کے لئے نہيں بلکہ اس کے مال سے نفع حاصل کرنے کے غالب ذريعہ ہونے کی وجہ سے کيا گيا ہے، جيسا کہ اس آیتِ مبارکہ ميں ہے:

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمْ نَارًا ؕ

ترجمۂ کنز الايمان: وہ جويتيموں کا مال ناحق کھاتے ہيں وہ تو اپنے پيٹ ميں نِری آگ بھرتے ہيں۔(پ4، النسآء:10)
    اس بحث کے دلائل وافر ہيں اور اس ميں سختی پر وارد احادیثِ مبارکہ بھی بيشتر ہيں مگر ہم ان ميں سے بعض پراکتفاء کريں گے۔
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل پاک ہے اور پاک ہی کودوست رکھتاہے اور اللہ عزوجل نے مؤمنين کو وہی حکم ديا ہے جو مرسلين کو ديا تھاپس اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:


یٰۤاَیُّہَا الرُّسُلُ کُلُوۡا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوۡا صَالِحًا ؕ

ترجمۂ کنز الايمان:اے پيغمبرو پاکيزہ چيزيں کھاؤ اور اچھے کام کرو ۔
اور فرمايا:(پ18، المؤمنون:51)

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُمْ

ترجمۂ کنز الايمان: اے ايمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چيز يں۔(پ2، البقرۃ:172)
    پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ايک شخص کا ذکر کيا جو طويل سفر کرتاہے،جس کے بال پریشان اوربدن غبار آلود ہے(یعنی اس کی حالت ایسی ہے کہ جودعا کرے وہ قبول ہو) اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر يا رب! يا رب! کہتاہے حالانکہ اس کا کھانا حرام ہو،پينا حرام ، لباس حرام ، اورغذا حرام،پھر اس کی دعاکیسے قبول ہو گی۔''(یعنی اگرقبول کی خواہش ہوتوکسبِ حلال اختیارکروکہ بغیراس کے قبولِ دعاکے اسباب بے کارہیں)

  ( المسندللامام احمد بن حنبل ، مسند ابی ھریرہ ،الحدیث: ۸۳۵۶ ، ج۳ ، س ۲۲۰)

(2)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''رزقِ حلال کی تلاش ہر مسلمان پر واجب ہے۔''         ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ۸۶۱۰ ،ج۶، ص۲۳۱)

(3)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے:''رزقِ حلال کی تلاش فرائض کی ادائيگی کے بعد ايک فرض ہے۔''

     ( المعجم الکبیر ، الحدیث: ۹۹۹۳، ج۱۰ ، ص ۷۴)

(4)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس نے پاکيزہ کھانا کھايا اور سنت کے مطابق عمل کيا اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہے وہ جنت ميں داخل ہو گا۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''يارسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! آج آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اُمت ميں ايسے لوگ بہت ہيں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''عنقريب ميرے چند صدياں بعد بھی ہوں گے۔''


( جامع الترمذی ،ابواب صفۃ القیامۃ ، باب حدیث اعقلھا وتو کل ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث: ۲۵۲۰ ، ص۱۹۰۵ )

(5)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المُبلِّغین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اگر تم ميں چارخوبياں ہوں تو تمہيں دنيا کی کسی محرومی سے نقصان نہ ہو گا: (۱)امانت کی حفاظت (۲)سچی بات کہنا (۳)حسن اخلاق اور (۴)پاک کھانا۔''

( المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ بن عمر و بن العاص ، الحدیث: ۶۶۶۴، ج۲ ، ص ۵۹۲)

(6)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس کی روزی پاکيزہ ہو، باطن اچھا ہو،ظاہر عزت والا ہو اور جو لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے اس کے لئے خوشخبری ہے، نیز جس نے اپنے علم پر عمل کيا اور اپنا ضرورت سے زائد مال خرچ کيا اور فضول گوئی سے رکا رہا اس کے لئے سعادت ہے۔'' ( المعجم الکبیر ، الحدیث: ۴۶۱۶ ، ج۵ ، ص ۷۲)

(7)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العٰلمین، جنابِ صادق وامین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اے سعد (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)! اپنی غذا پاک کر لو! مستجابُ الدعوات ہو جاؤ گے، اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت ميں محمد(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے پيٹ ميں ڈالتا ہے تو اس کے 40دن کے عمل قبول نہيں ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام سے پلا بڑھا ہواس کے لئے آگ زيادہ بہترہے۔''        (المعجم الاوسط ، الحدیث: ۶۴۹۵، ج۵ ، ص ۳۴)

(8)۔۔۔۔۔۔رحمتِ کونين، ہم غريبوں کے دلوں کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس ميں امانت نہيں نہ اس کا دين ہے نہ نماز اور نہ ہی زکوٰۃ۔ جس نے حرام مال سے قميص بنا کر پہنی جب تک وہ قميص اتار نہ دے اس کی نماز قبول نہ ہو گی،بے شک يہ بات اللہ عزوجل کے شايانِ شان نہيں کہ وہ ايسے شخص کا عمل يانمازقبول فرمائے جس نے حرام کی قمیص پہن رکھی ہو۔''


( البحر الزخار ، بمسند البزار ، مسند علی بن ابی طالب ، الحدیث:۸۱۹، ج۳ ، ص ۶۱ )

(9)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہيں:''جس نے 10درہم کا کپڑا خريدا اور اس ميں ايک درہم حرام کا تھا تو جب تک وہ لباس اس کے بدن پر رہے گا اللہ عزوجل اس کی کوئی نماز قبول نہيں فرمائے گا۔'' پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے کانوں ميں انگلياں ڈال کر ارشاد فرمايا:''اگر ميں نے يہ بات تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے نہ سنی ہو تو میرے کان بہرے ہو جائيں۔''

(المسند للامام احمد بن حنبل،مسندعبداللہ بن عمر بن خطاب،الحدیث:۵۷۳۶، ج۲، ص۴۱۶تا۴۱۷)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular