سوال نمبر۱:سہ اقسام،شش اقسام ،اورہفت اقسام کسے کہتے ہیں؟
سوال نمبر۲:اسم،فعل،اورحرف کی تعریفات مع امثلہ بیان فرمائیں۔
سوال نمبر۳:اسم کی کتنی اور کون کونسی قسمیں ہیں؟ ہر ایک کی تعریف اور مثال بھی بیان فرمائیں۔
( ا لف ):در ج ذیل کلمات میں سے سہ اقسام الگ الگ کریں ۔
(۱)ضَرَبَ(مارا اس ایک مرد نے ) (۲)عَلٰی(پر) (۳)قَلَمٌ(پین)
(۴)کُرَّاسَۃٌ (کاپی) (۵)نَصَرَ(مددکی اس ایک مردنے) (۶)یُنْصَرْنَ(مددکی جاتی ہیں وہ سب عورتیں) (۷)اَکْتُبُ(میں لکھتا ہوں ) (۸)ذَھَبَ(وہ گیا) (۹)جَاءَ(وہ آیا) (۱۰) فِیْ(میں) (۱۱)اَلْمَدِیْنَۃُ(مدینہ شریف) (۱۲)فِعْلٌ(کام)۔
(ب):درج ذیل اسماء میں سے مصدر، مشتق اورجامدجداجداکریں۔
(۱)بَیْتٌ(گھر) (۲)بَاب ٌ(دروازہ) (۳)مَفْتُوْحٌ (کھولاہوا)
(۴) (فَھْمٌ) (سمجھنا) (۵)حَسَنٌ (خوبصورت) (۶)اَفْضَلُ(زیادہ فضیلت والا) (۷) نَاصِرٌ (مددکرنے والا) (۸)کَرِیْمٌ (بزرگ) (۹)شُرْبٌ (پینا) (۱۰)جَرْی ٌ(دوڑنا) (۱۱) ذَاھِبٌ (جانے والا) (۱۲)سَمْعٌ (سننا) (۱۳)مَکْتُوْبٌ (خط)
0 Comments: