چوتھی حدیثِ پاک کی پانچویں سند

     علامہ محاملی علیہ رحمۃاللہ الولی۱؎(330-235ھ) ''اَلْاَمَالِیْ''میں فرماتے ہیں کہ احمدبن محمدبن یحیٰ بن سعید،عباد ابن جویریہ سے ، وہ امام اوزاعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے ، وہ حضرت سیدنا قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ حضرت سيدناانس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بارگاہِ رسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں ایک شخص کاتذکرکیاگیااورجہاد میں اس کی قوّت اورعبادت میں شوق اورکوشش کاذکرکیاگیا۔

    اسی اثناء میں وہ آدمی بھی وہاں آپہنچا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی گئی:''یہی ہے وہ شخص جس کا ہم تذکرہ کر رہے تھے ۔''توسرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ،باعثِ نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد  فرمایا:''قسم ہے اس ذات  کی جس کے قبضہ ـ  قدرت میں میری جان ہے!مَیں اس کے چہرے پر شیطانی قباحت دیکھ رہا ہوں۔'' پس وہ شخص آیا اور سلام کیا ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''جس وقت تُو ہمارے پاس آياکيا توُ نے اپنے دل میں اس طرح کہا تھا کہ ان لوگو ں میں کوئی بھی تجھ سے بہتر نہیں ؟''اس نے کہا:''ہاں۔''پھروہ شخص چلا گیااور مسجد میں ایک جگہ مختص کرکے پاؤں سیدھے کئے اور نماز پڑھنے لگا۔

    حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''کون ہے جو اس کی طر ف جائے اور اسے قتل کردے ؟'' حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: ''مَیں قتل کرو ں گا۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف گئے مگر اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسوس کیا لہذاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ رسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں لوٹ آئے ۔

    تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ''اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ!تم نے کیا کیا؟ ''تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسو س کیا۔''توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:''بیٹھ جاؤ۔''

    پھرآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جائے اور اسے قتل کردے؟''حضرت سیدنا عمرفارو قِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''مَیں قتل کروں گا۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گئے مگر اسے نما ز میں کھڑا پایا تواسے قتل کرنے سے خوف محسوس کیا ۔''پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبئ کریم رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی  بارگاہ میں حاضر ہوئے توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : ''تم نے کیا کیا؟'' عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !مَیں نے اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسوس کیا ۔''حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :''بیٹھ جاؤ۔''

    پھرارشاد فرمایا: تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جا کر اسے قتل کر دے؟'' حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم نے عرض کی:'' مَیں قتل کروں گا۔' ' حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سَیَّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا : ''اگر تم نے اسے پالیا توضرور قتل کردو گے ۔''حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم اس کی طرف گئے مگر وہ جا چکا تھا،جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ نبوت میں حاضرہوئے توحضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسار فرمایا: ''تم نے کیاکيا ؟'' عرض کی: ''یا رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!وہ توجاچکا ہے ۔ ' ' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''بے شک یہ ميری اُمت ميں پہلاسینگ ہے اگر تم اسے قتل کردیتے تو اس کے بعد کبھی دو شخص بھی آپس میں اختلاف نہ کرتے ۔ بے شک بنی اسرائیل اکہتر (71)فر قوں میں تقسیم ہوگئی تھی جبکہ میری اُمت بہتر(72) فرقوں میں بٹ جائے گی ۔ اُن میں ایک فرقہ کے علاوہ باقی سب جہنمی ہوں گے۔'' حضرت سیدناقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمايا:''وہ جماعت ہے ۔''

(المرجع السابق،بدون قول قتادہ،بتغیر) 


۱ ؎ الحافظ،ا لمحدث ، الفقیہہ ابو عبداللہ الحسین بن اسماعیل بن عمر البغدادی ، المحاملی، آپ ۲۳۵ھ کے ابتدا ء میں پیدا ہوئے اور ۳۰ سال کو فہ میں منصب افتا ء پر فائز رہے اور ۲۳ ربیع الاخر۳۳۰ ھ میں آپ کا وصال ہوا ،آپ کے آثار میں سے، الاجزاء المحاملیات ، السنن فی الفقہ ، امالی المحاملی ،کتاب صلوۃ العیدین وکتاب الدعاء وغیرہ ہیں ۔
(معجم المؤلفین،ج۱،ص۶۰۴،الاعلام للزرکلی،ج۲،ص۲۳۴)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular