چوتھی حدیثِ پاک کی چوتھی سند

    یہی حدیثِ پاک ایک اورسند سے یزیدرقاشی سے مرسلاً منقول ہے ۔

امام عبدالرزاق رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ۱؎ (211-126ھ)''اَلْمُصَنَّف۲؎'' میں مَعْمَرسے روایت کرتے ہیں:مَعْمَرکہتے ہيں میں نے یز یدرقاشی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ'' سرکارِمدینہ، قرارِ قلب و سینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے جانثار صحابہ کرام علیہم الرضوان کے درمیان جلوہ فرما تھے کہ آپ کے پاس ایک شخص آيا ،صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اس کی خوب تعریف کی مگر نبئ کریم، رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''اس کے چہرے پر شیطان کی طر ف سے بدبختی ہے ۔'' اُس شخص نے قریب آکر سلام کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے استفسارفرمایا:'' کیاابھی ابھی تیرے دل میں یہ بات نہیں آئی تھی کہ ان لوگو ں میں کوئی بھی تجھ سے افضل نہیں؟'' اس نے کہا:''ہاں!ایساہی ہے ۔''پھر وہ لوٹ گیا ۔

    سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جو اس کی گر دن مارے ؟''

    حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''مَیں اس کی گردن ماروں گا۔''چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گئے لیکن جلد ہی لوٹ آئے اور عرض کی:''مَیں اس تک پہنچا مگر مَیں نے اسے اس حالت میں پایا کہ اس نے نشان لگاکر اپنے لئے جگہ مختص کررکھی ہے اور اس میں نماز پڑھ رہا تھاتومیرے دِل نے اس کے قتل پر میری موافقت نہ کی۔''

    حضورِپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا:''اسے کون قتل کریگا ؟''تو حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم نے عرض کی: ''یا رسولَ اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! مَیں قتل کروں گا۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''کیا تم اسے قتل کروگے؟''توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (اس مقصدکے لئے)اس کی طرف گئے مگر جلد ہی بارگاہِ اقدس علی صاحبھاالصلوٰۃ السلام میں لوٹ آئے اور عرض کی:''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ـ  قدرت میں میری جان ہے!اگر وہ مجھے مل جاتا توضرور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس کا سرلے کرآتا۔''

    حضورنبی غیب دان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:یہ شیطان کا پہلاسینگ ہے جو میری اُمت میں ظاہرہوااگرتم اسے قتل کردیتے تو پھرتم میں کبھی دوشخص بھی آپس میں اختلاف نہ کرتے،بے شک بنی اسرائیل میں اکہتر (71) یابہتر (72)فرقے بنے تھے ۔تم بھی ان کی مثل یاان سے زیادہ فرقوں میں بٹ جاؤگے ان میں سوائے ایک فرقہ کے کوئی بھی حق پر نہ ہوگا۔'' عرض کی گئی :''یا رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! وہ فرقہ کون سا ہوگا ۔''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''وہ جماعت ہے ،اس کے علاوہ باقی سب جہنمی ہیں۔''

(مجمع الزوائد،کتاب قتال اہل البغی،باب ماجاء فی الخوارج،الحدیث:۱۰۴۰۱، ج۶،ص۳۳۶، بتغیر الالفاظ '' اٰخرھافی النار'')

۱ ؎ الحافظ، المحدث ، الفقیہہ، ابو بکر عبدالرزاق بن ہمام بن نافع الصنعانی ، الحمیری الیمنی آپ کا وصال ۸۵سال کی عمر میں شوال المکرم کے درمیانی عشرہ میں ہوا، آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں:السنن فی الفقہ ، المصنف فی الحدیث ، المغازی ، الجامع الکبیر فی الحدیث وغیرہ۔     (معجم المؤلفین،ج۲،ص۱۴۲،الاعلام للزرکلی،ج۳،ص۳ ۳۵)
۲؎ المصنف فی الحدیث لعبدالرزاق بن ہمام ۔    (کشف الظنون،ج۲،ص۱۷۱۲)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular