چوتھی حدیث پاک کی تیسری سند

    امام بیہقی علیہ رحمۃ اللہ القوی (458-384ھ)''دَلَائِلُ النُّبُوَّۃِ ۱ ؎'' میں فرماتے ہیں: '' ابو عبداللہ الحافظ اور ابو سعید محمد بن موسیٰ ابن الفضل نے ہمیں خبر دی وہ دونوں فرماتے ہیں کہ ابو عباس محمد بن یعقوب ، ربیع بن سلیمان سے ، وہ بشر بن بکر سے ، وہ اوزاعی سے ، وہ رقاشی سے اور وہ حضرت سيدنااَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے حضور نبئ کریم ،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ کیااورانہوں نے جہاد میں اس کی قوّت اور عبادت میں کوشش کاذکر کیا ،اسی اثنامیں وہ آدمی آتادکھائی دیا توصحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:'' یہی ہے وہ شخص جس کا ہم تذکرہ کررہے تھے ۔''تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ـ  قدرت میں میری جان ہے! مَیں اس کے چہرے میں شیطانی بد بختی دیکھ رہا ہوں۔''

     پھراس شخص نے قریب آکر سلام کیاتوسرکارِمدینہ،راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے استفسارفرمایا: ''کیا تُو نے اپنے دل ميں یہ نہیں کہا(حضرت سیدناابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں یوں ہے کہ'' کیا تیرے نفس نے تجھے اس طرح نہیں کہا تھا) کہ لوگو ں میں کوئی بھی تجھ سے بہتر نہیں؟'' اس نے کہا :'' ہاں۔'' پھر وہ مسجد میں گیا، نماز کے لئے جگہ مختص کی، اپنے قدموں کو سیدھا کیا اور نماز پڑھنے لگا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' کون ہے جو اس کی طرف جاکر اسے قتل کردے ؟''

۱؎ لابی بکر احمد بن الحسین ابن الامام الحافظ بن علی البیھقی المتوفی ۴۵۸ھ۔ (کشف الظنون،ج۱،ص۷۶۰) 
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''مَیں قتل کروں گا ۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طر ف تشریف لے گئے لیکن اسے نمازکی حالت میں پایا ۔(واپس آکر) آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:'' یا رسولَ اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! مَیں نے اسے نماز کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسوس کیا۔''

    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا:''تم میں سے کون ہے جو اس کی طر ف جائے اوراسے قتل کردے؟ ''حضرت سیدنا عمر فارو قِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی :'' مَیں قتل کروں گا ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طر ف گئے پس وہی کیا جو حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا تھا ۔

    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا:'' کون ہے جو اس کی طرف جاکر اُسے قتل کردے ؟'' حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم نے عرض کی: ''مَیں قتل کروں گا۔''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:'' اگر تم نے اسے پالیا تو تم قتل کردو گے ۔'' چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طر ف گئے دیکھاتووہ جاچکا تھا۔ پس آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ رسالت میں واپس آئے توسرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا د فرمایا:'' اے علی ! یہ پہلا سینگ ہے جو میری اُمت میں ظاہرہوا اگر تم اسے قتل کردیتے تو اس کے بعدکبھی میری اُمت کے دو آدمی بھی آپس میں اختلاف نہ کرتے ۔''

    پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''بنی اسرائیل اکہتر(71) فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے جبکہ میری اُمت بہتر (72)فر قوں میں بٹے گی سوائے ایک فرقہ کے باقی سب جہنم میں جائیں گے۔'' یز ید الرقاشی نے کہاوہ(نجات پانے والافرقہ) جماعت ہے۔

(دلائل النبوۃ للبیہقی،جماع ابواب اسئلۃ الیھود۔۔۔۔۔۔الخ،باب ماروی فی اخبارہ ۔۔۔۔۔۔ الخ،ج۶،ص۲۸۷)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular