چوتھی حدیثِ پاک کی چھٹی سند

    امام ابویعلٰی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی'' مُسْنَد'' میں فرماتے ہیں کہ محمد بن بکار ، ابو معشر سے ، وہ یعقوب بن زید بن طلحہ سے ، وہ زید بن اسلم سے اور وہ حضرت سيدنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی  بارگاہ میں ایسے شخص کا تذکر ہ کیا گیا جو دشمن کو زخمی یا قتل کر کے اس پر غالب آجاتاتھا اور پوری طاقت صرف کرتاتھاتوآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :''میں اسے نہیں جانتا۔''صحابہ کرام علیہم الرضوان عرض کرنے لگے :''کیوں نہیں! اس میں یہ یہ خوبیاں بھی ہیں۔''

        آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''میں اسے نہیں پہچانتا۔'' اسی دوران وہ شخص بھی آگیاتوصحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! یہی ہے وہ شخص جس کا ہم تذکرہ کررہے تھے ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''اسے توميں جانتاہوں یہ پہلاسینگ (يعنی شیطان کی رائے کاپابندشخص)ہے جومیں نے اپنی اُمت میں دیکھا، اس میں شیطانی بدبختی ہے ۔''جب وہ شخص قریب پہنچا اورسلام کیا تو لوگوں نے اس کے سلام کاجواب دیا پھرسیِّدُ المُبَلِّغِین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشادفرمایا:''میں تجھے اللہ عزوجل کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ جب تُو ہمارے سامنے ظاہرہوا تھا توکياتو نے اپنے دل میں کہا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی بھی تجھ سے افضل نہیں ؟''اس نے کہا:''اللہ عزوجل کی قسم! ہاں، بات توایسی ہی ہے ۔''پھر وہ مسجد میں داخل ہو کر نمازپڑھنے لگا۔
    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا:''اُٹھو اور اسے قتل کردو۔''حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مسجد میں داخل ہوئے تو اسے نماز کی حالت میں پایاتواپنے دل میں کہنے لگے کہ نمازکی ایک حرمت اورحق ہے اس لئے مجھے حضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لینی چاہے۔ چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو نبئ کریم ،رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسارفرمایا:''کیا تم نے اسے قتل کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''نہیں، میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا توسوچا کہ نما ز کی ایک حرمت اورحق ہے،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اگر چاہتے ہیں کہ(اسی حالت میں) اسے قتل کردوں تو میں اسے قتل کردیتا ہوں۔''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''یہ تمہاراکام نہیں ،اے عمر!تم جاؤ اور اسے قتل کردو۔ ''

    حضرت سیدنا عمرِ فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو وہ سجدہ کی حالت میں تھا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کافی دیر اس کا انتظارکیا پھردل میں کہنے لگے کہ سجدہ کا بھی حق ہے مجھے رسولِ کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کرلینی چاہے اس لئے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جومجھ سے بہترہیں انہوں نے بھی اجازت طلب کی۔''

    چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے۔حضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسارفرمایا:''کیا تم نے اسے قتل کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''نہیں ،مَیں نے اسے سجدہ کی حالت میں دیکھ کر سوچا کہ سجدہ کا بھی ایک حق ہے ، اگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم چاہتے ہیں کہ (اسی حالت) میں اسے قتل کردو ں تومیں اسے قتل کردیتا ہوں ۔''تو نبئ کریم، رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''یہ تمہارا کام نہیں ،اے علی!تم اُٹھو(چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں گئے) مگر اسے نہ پایا کیونکہ وہ مسجد سے جاچکا تھا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ ِرسالت میں حاضرہوئے۔تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسارفرمایا:''کیا تم نے اسے قتل کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''نہیں ، توحضورپرنور، شافعِ یومُ النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اے علی!اگر تم اسے قتل کردیتے تو میری اُمت میں سے کبھی دو آدمی بھی دجال کے معاملہ میں باہم اختلاف نہ کرتے۔''

 (مسند ابی یعلٰی،مسندانس بن مالک،الحدیث: ۳۶۵۶،ج۳، ص۰ ۲۹ /۹ ۲۸)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular