(وہ ہوا جو کہ گلے سے رُک رُک کر آوازکے ساتھ نکلتی ہے اُس کو ہچکی بولتے ہیں)
(1)دو لونگ منہ میں ڈا ل کر ان کا رس چُوسئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہچکی فوراً بند ہو جائیگی(2)تھوڑی سی ہلدی یا تھوڑا سازِیرہ پانی کے ساتھ پھانک لیجئے (3)مُولی یا گنّے کا رس پی لیجئے(4)گاجر کو پیس کر سونگھ لیجئے (5)آم کے درخت کے پتّے جلا کر دُھونی لے لیجئے(6)اگر بچّہ کو بار بار ہچکی آرہی ہو اور خود بخود بند نہ ہو تو تھوڑا سا شہد چٹا دیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہچکی بند ہو جائے گی۔
0 Comments: