پُرتکلّف دعوتیں کرنے کا عمومی سبب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شادی بیاہ یا اس کے علاوہ دیگر پُر مَسَرَّت مواقع پر عام طور پر تفاخُر و بَرتری کی وجہ سے ہی فضول خرچیاں اور مہنگی دعوتیں کی جاتی ہیں ، ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ میرے گھر کی دعوت ، خاندان یا محلّہ کے فلاں شخص کی دعوت سے بازی لے جائے ، مجھے اس پر بَرتری حاصل ہوجائے ، محلے یا شہر بھر میں میری ناک اونچی ہو ، میرا نام چمکے اور اس کے ڈَنکے بجیں ، اسی فضول و بے جا خواہش کی تکمیل کیلئے تجوری کا مُنہ کھول دیا جاتا ہے ۔
0 Comments: