بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے
مفسر شہیر حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : سُبْحٰنَ اللہ کیسی نفیس تعلیم !مقصدیہ ہے کہ بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے ، لہٰذا اگر بیوی میں دو ایک بُرائیاں بھی ہوں تو اسے برداشت کرو کہ کچھ خُوبیاں بھی پاؤ گے۔ یہاں (صاحبِ )مرقات نے فرمایا : جو بے عیب ساتھی کی تلاش میں رہے گا وہ دُنیا میں اکیلا ہی رہ جائے گا ، ہم خود ہزار ہا بُرائیوں کا سَرچشمہ ہیں ، ہر دوست عزیز کی بُرائیوں سے درگزر کرو ، اچھائیوں پر نظر رکھو ، ہاں ! اِصلاح کی کوشش کرو ، بے عیب تو رسولُ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) ہیں ۔ (2)
2 - مرآۃالمناجیح ، ۵ / ۸۷
0 Comments: