ساس بہو میں اختلاف کی بنیادی وجہ
عموماً ساس بہو میں نا اتفاقی اور کشیدگی کی بُنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ شادی سے پہلے لڑکے کی زیادہ اپنائیت ماں کے ساتھ ہوتی ہے اور وہ اس کے حُقوق ادا کرتا ہے مگر شادی کے بعد وہ ماں کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کے حُقوق بھی ادا کرتا ہے تو ماں شاید یہ محسوس کرتی ہے کہ بیٹے کی توجّہ اس سے ہٹ کر صرف بہو کی ہی طرف ہوگئی ہے اور میرے حُقوق ادا کرنے کے بجائے اسی کے حُقوق پورے کرتا ہے۔ ایسی صورت میں بیٹے کو چاہئے کہ وہ اپنے والدین کے حُقوق پورے طریقے سے ادا کرے اور ایسا کوئی انداز اختیار نہ کرے جس سے والدین یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ اِس کے دل میں ہماری اہمیَّت کم ہوگئی ہے۔ ساس کو بھی چاہئے کہ وہ اس بات کو اپنے ذہن میں نہیں آنے دے اور یہ سوچے کہ بیٹے پر اب زیادہ ذمے داری آگئی ہے ممکن ہے کہ جسمانی اور ذہنی تھکن کی وجہ سے وہ پہلے کی طرح مجھے وقت نہیں دے پاتا ہو۔ نیز بہو کو بھی چاہئے کہ وہ ساس کی عزّت و خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے ، مختلف کاموں میں ساس سے مشورہ طلب کرے ، میکے وغیرہ جانے کیلئے شوہر کی اجازت کے ساتھ ساتھ اَخلاقی طور پر اپنی ساس سے بھی اجازت لے لے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ حکمتِ عملی اختیار کی جائے تو فائدہ ہی ہوگا۔
0 Comments: