تمہیدی تجلیاں

(۱)''جنتی زیور''کی تصنیف کے بعد خود بخود دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ جنت کی نعمتوں اورجنت میں لیجانے والے اعمال کے بارے میں بھی کوئی کتاب لکھدوں تاکہ مسلمان بھائی جنتی اعمال کی طرف راغب ہوکر اپنے جنت میں جانے کا سامان کریں مگر خدا کی شان کہ اس درمیان میں کئی بار مجھے پر مختلف بیماریوں کا حملہ ہوتارہا اورمیں کچھ بھی نہ لکھ سکا لیکن بحمدہ تعالیٰ امسال رمضان  ۱۴۰۰؁ھ میں صحت قدرے اچھی رہی اورمیں نے یہ طے کرلیا کہ اس رمضان شریف میں چھوٹا یا بڑا کہیں کا بھی کوئی سفر نہیں کروں گا چنانچہ ماہ رمضان میں مکان پر قیام کے دوران بحالت روزہ ان اوراق کو تحریر کرنے کی توفیق ہوئی ۔ فالحمد للہ علی ذلک

 (۲)یوں تو ہر نیک عمل جنت میں لے جانے والا عمل ہے مگر بعض ایسے نیک اعمال بھی ہیں جن پر خصوصیت کے ساتھ اللہ ورسول جل جلالہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے جنت کا وعدہ اوربہشت کی خوشخبری دی گئی ہے چنانچہ اسی قسم کے اعمال حسنہ میں سے چن چن کر ساٹھ عملوں کو حدیثوں سے منتخب کر کے جمع کر دیا ہے اوران ساٹھ اعمال کو عنوان بنا کر ہر عنوان کے تحت ان اعمال کے فضائل میں چند احادیث نقل کر دی ہیں پھر ہر عنوان کے آخر میں ''تشریحات وفوائد ''لکھ کر حدیثوں کی وضاحت کرتے ہوئے ضروری مسائل کی بھی توضیح کردی ہے۔ان منتشر اوراق کے مجموعہ کو ''بہشت کی کنجیاں'' ''اعمالِ جنت ''کے نام سے ناظرین کی خدمت میں پیش کرتاہوں۔

 (۳)پہلے یہ خیال ہوا کہ چونکہ یہ کتاب عام مسلمانوں کیلئے لکھی گئی ہے ۔ اس لیے ہر عنوان کے تحت میں چند حدیثوں کے اردو ترجموں کو نقل کردوں مگر پھر ناگہاں یہ خیال پیدا ہوگیا کہ حدیثوں کے اصل عربی الفاظ کتابوں کے حوالوں کے ساتھ نقل کر کے پھر ان کا مطلب خیز ترجمہ کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔کیونکہ حدیث پڑھنے والے طلبہ کو کچھ حدیثوں کے ترجموں میں آسانی بھی ہوجائے گی اورہمارے عوام بھائی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے مقدس الفاظ حدیث کی تلاوت کا شرف اوراجر وثواب حاصل کرلیں، اس لیے بعض عنوانوں میں حدیث کے اصل الفاظ مع صفحات کتب نقل کر کے ان کا بامحاورہ اورمطلب خیز ترجمہ تحریرکردیا ہے اوربعض عنوانوں میں بغرض اختصار صرف حدیثوں کا ترجمہ لکھ دیا ہے مگر کتابوں کے صفحات کا حوالہ اور''تشریحات وفوائد'' ہر عنوان کے تحت لکھا گیا ہے تاکہ حدیثوں کو کتابوں میں تلاش کرلینا آسان ہواور حدیثوں کے سمجھنے میں کوئی دشواری نہ لاحق ہو۔ زباں قصداً بہت عام فہم اورآسان تحریر کی ہے تاکہ مضامین کے سمجھنے میں عورتوں اوربچوں کو بھی کوئی دقت نہ پیش آئے ۔ 
دعا ہے کہ ارحم الراحمین اپنے فضل وکرم سے اس مجموعہ کو دونوں جہان میں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے اورمجھ فقیر اورمیرے والدین واساتذہ ، نیز میرے سب احباب ومریدین وتلامذہ کیلئے سامان آخرت وذریعہ مغفرت بنائے اوراس کتاب کے ذریعے تمام مسلمان مردوں اورعورتوں کو اعمال جنت کی رغبت اورعمل کرنے کی توفیق حاصل ہو۔

آمین بحرمۃ النبی الامین علیہ وعلی آلہ وصحبہ افضل الصلوۃ 
والتسلیم والحمد للہ رب العالمین

         ۲۸رمضان المبارک  ۱۴۰۰؁ھ(اعظمی منزل گھوسی)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular