جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جا تا :

 (12)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جو لوگوں پر رحم نہيں کرتا اللہ عزوجل بھی اس پر رحم نہيں فرماتا۔''

 ( صحیح مسلم ،کتاب الفضائل ، باب رحمتہ الصبیان والعیال، الحدیث: ۶۰۳۰ ، ص ۱۰۸۷ )

 (13)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تم اس وقت تک ہر گز مؤمن نہيں ہو سکتے جب تک آپس ميں رحم نہ کرنے لگو۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ہم ميں سے ہر ايک رحم دل ہے۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اپنے دوست پر رحم کرنا مراد نہيں بلکہ عام رحمدلی مراد ہے۔''

(مجمع الزوائد،کتاب البر والصلۃ ، باب رحمۃ الناس ، الحدیث: ۱۳۶۷۱ ،ج۸،ص ۳۴۰)



 (14)۔۔۔۔۔۔سرکار ابدِ قرار، شافعِ روزِ شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:''رحم کيا کرو تم پر بھی رحم کيا جائے گا اور معاف کر ديا کرو تمہيں بھی معاف کر ديا جائے گا۔''آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے مزیدارشاد فرمایا:''بات کو بے توجہی سے سننے والے کے لئے ہلاکت ہے اورجان بوجھ کراپنے (برے اعمال) پراصرارکرنے (یعنی ڈٹ جانے) والوں کے لئے ہلاکت ہے ۔''

(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص،الحدیث:۶۵۵۲،ج۲ص۵۶۵)

    اورحدیث پاک میں وارد لفظ''اَقْمَاعُ الْقَوْل''سے مراد وہ شخص ہے:''جو سنتا تو ہے لیکن نہ ياد رکھتا ہے اور نہ ہی اس پر عمل کرتا ہے۔'' اوراس کو ''قمع''اور''جامع'' سے تشبيہ دی گئی۔قمع سے مراد وہ چيز(یعنی قیف یاکُپّی) ہے جو تنگ برتن کے سر پر رکھی جاتی ہے يہاں تک کہ برتن بھر جائے۔اور جامع سے مراد يہ کہ پانی اس کے پاس سے گزر جاتا ہے ليکن اس ميں نہيں ٹھہرتا، اسی طرح نصيحت ان کے کانوں پر سے گزر جاتی ہے ليکن وہ اس پر عمل نہيں کرتے۔

تنبیہ:



    ميں نے ان پانچ  گناہوں کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا اگرچہ ميں نے کسی کو انہيں کبيرہ گناہوں ميں شمار کرتے نہيں ديکھا اس کی وجہ يہ ہے کہ پہلے پانچ  گناہوں کے کبيرہ گناہ ہونے پر پہلی حدیثِ پاک ميں وارد شديد وعيد صراحت کرتی ہے، جبکہ دوسری حدیثِ پاک مثلہ کے کبيرہ ہونے پر دليل ہے، تيسری اور چوتھی حدیثِ پاک داغنے پر جبکہ پانچويں حدیثِ پاک نشانہ بازی کے لئے حیوان کوباندھ کر نشانہ بنانے پراور چھٹی حدیثِ پاک کھانے کی ضرورت کے بغير شکار کرنے کے کبيرہ گناہ ہونے پر دليل ہے ۱؎، جبکہ چھٹے گناہ پر چھٹی حدیثِ پاک بھی دلالت کر رہی ہے اور اسے مثلہ اور دا غنے پر بھی قياس کيا جاسکتاہے، کيونکہ يہ 
حيوان کو ايذاء پہنچانے يا مردار ہو جانے کے بعد اسے کھانے کا سبب ہے اور سخت ايذاء کے کبيرہ ہونے ميں کوئی شک نہيں، جيسے آئندہ آنے والے مردار کھانے کے بيان سے ظاہر ہے۔
     پھر ميں نے ايک جماعت کو مطلقاًيہ بيان کرتے ديکھا کہ''حيوان کو عذاب دينا کبيرہ گناہ ہے۔'' بعض علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے حيوان کو بھوکا پياسا قيد رکھنے يہاں تک کہ وہ مر جائے اور اس کے چہرے کو آگ سے داغنے يا چہرے پر مارنے کو کبيرہ گناہ شمار کيا ہے اور بخاری و مسلم شریف


کی اُس روايت سے استدلال کيا ہے جس ميں ايک عورت کے بلی کو قيد کرنے کا تذکرہ ہے کہ بلی نے اسے جہنم ميں داخل کر ديا، نيز انہوں نے شرح مسلم کے يہ الفاظ بھی دليل کے طور پر پيش کئے ہيں کہ'' وہ عورت مسلمان تھی اور اس کی نافرمانی کبيرہ گناہ تھی۔''
سوال:ہمارے شافعی ائمہ علیہم الرحمہ نے کُند چھری سے جانور ذبح کرنے کو مکروہ قرار ديا، اس صورت ميں بیان کردہ بُرا سلوک کبيرہ گناہ کيسے ہوسکتا ہے؟
جواب:ان کے کلام کو اس صورت پر محمول کرنا متعين ہے جب کہ چھری کُند ہو لیکن وہ ذبيحہ کی حرکت سے قبل ہی کھانے اور سانس والی رگ کو کاٹ دے تواس صورت میں تھوڑی سی تکليف کے باوجودیہ جائز ہے،شافعی ائمہ رحمہم اللہ تعالیٰ کی بھی یہی مراد ہے کہ یہ اس دليل کی وجہ سے مکروہ ہے کہ اگر کُند چھری کے ساتھ ذبح کرنے سے صرف ذبح کرنے والے کی طاقت سے ذبح ہو تو جائز نہيں، اوراگر وہ کھانے او رسانس والی بعض رگ کٹنے سے پہلے ہی مر جائے تو يہ اسے حرام اور مردار کر دے گا، جيسا کہ علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے تصريح کی ہے لہذا اس گناہ کے کبيرہ ہونے کے قول کو اس صورت پر محمول کرنا متعين ہو جاتاہے کيونکہ حيوان کو مردار کر دينا بلاشبہ کبيرہ گناہ ہے۔

۱؎:صدرالشریعہ،بدرالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی بہارِشریعت میں فرماتے ہیں:''شکارکرناایک مباح فعل ہے مگرحرم یااحرام میں خشکی کا جانور شکار کرنا حرام ہے اسی طرح اگرشکارمحض لہو کے طورپرہوتووہ مباح نہیں۔اکثراس فعل سے مقصودہی کھیل اورتفریح ہوتی ہے اسی لئے عرفِ عام میں شکار کھیلنا بولا جاتا ہے۔ جتنا وقت اورپیسہ شکارمیں خرچ کیاجاتاہے۔اگراس سے بہت کم داموں میں گھربیٹھے ان لوگوں کووہ جانورمل جایاکرے توہرگزراضی نہ ہوں گے یہی وہ چاہیں گے جوکچھ ہوہم توخوداپنے ہاتھ سے شکارکریں گے اس سے معلوم ہواکہ ان کامقصدکھیل اورلہوہی ہے۔ شکار کرنا جائزومباح اس وقت ہے کہ اس کاصحیح مقصد ہو مثلاً کھانایابیچنایادوست واحباب کوہدیہ کرنااس کے چمڑے کوکام میں لانایااس جانورسے اذیت کااندیشہ ہے اس لئے قتل کرنا وغیر ذالک۔''(بہارِشریعت،ج۲،حصہ۱۷،ص۱۱)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular