حدیث:
حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بھائی حضرت براء بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے براء! آدمی جب اپنے (دینی)بھائی کی لو جہ اللہ مہمان نوازی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزاء اور شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں دس فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو ایک سال کامل تک اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتے اور اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں اورجب سال پوراہوجاتاہے تواُن فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر اُس کے نامہ اعمال میں عبادت لکھ دی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ ہے کہ اس کوجنت کی لذیذغذائیں''جنۃالخلد''اور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے گا۔(1) (کنز العمال،ج۹،ص۱۵۳)
تشریحات وفوائد
اخلاص کے ساتھ کسی مسلمان کی مہمان نوازی کا بہت بڑا اجرِ عظیم ہے، قرآن مجید کی سورہ دھر میں خاص طور پر خداوند قدوس نے مہمان نواز بندوں کی تعریف فرمائی اور ان کے لیے جنت اور جنتی لباس حریر کا وعدہ فرمایا ہے، حدیث مذکور بالا میں بھی جو اجرعظیم بیان کیاگیاہے بھلااُس کی عظمت کاکون اندازہ کرسکتاہے۔خداوندکریم مسلمانوں کو مہمان نوازی اور اس کی برکتوں اور اجرو ثواب سے سرفراز فرمائے۔ (آمین)
0 Comments: