افیون کے نقصانات:

    يہ تمام قباحتيں افيون وغيرہ ميں بھی پائی جاتی ہيں بلکہ افيون وغيرہ ميں اس سے زيادہ ہيں کہ اس ميں صورت بگڑجاتی ہے جيسا کہ ا س کو کھانے والے کی حالت سے مشاہدہ کيا جا سکتا ہے اور اسے کھانے والے کی حالت سے جس عجيب چيز کا مشاہدہ کيا جا سکتا ہے: (۱)۔۔۔۔۔۔اس ميں بدن اور (۲)۔۔۔۔۔۔عقل کابگڑجانااور (۳)۔۔۔۔۔۔ان کا گھٹيا ترين، بوسيدہ اور گندی صورت کی طرف پھر جانا ہے (۴)۔۔۔۔۔۔وہ کبھی بھی سيدھے راستے کی طرف مائل نہيں ہوتے (۵)۔۔۔۔۔۔مُرُوَّت کو خراب کرنے والی چيزوں کی طرف ہی جاتے ہيں حالانکہ يہ مذموم اور بری گمراہی ہے۔پھر ان بڑے بڑے نقصانات کے باوجود جن کا ہم مشاہدہ کرتے ہيں کہ ان کے چہروں پر موجود غبار او ر چھائے ہوئے دھوئيں سے تجاہل عارفانہ برتتے ہوئے کوئی جاہل ہی یہ پسند کر سکتا ہے کہ ان کے نقصان دہ اور بھٹکے ہوئے گروہ ميں شامل ہو، حالانکہ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ وہ فاسق و فاجر یاکافروں ميں سے نہ ہو جائے۔
    وہ شخص جس پر افیون کی برائياں واضح ہو گئيں اور جن کثير عيوب پر يہ مشتمل ہے وہ بھی اس پر ظاہر ہو گئے پھر بھی وہ ان کی طرف مائل ہوجائے اور ان کی پيروی کرنے لگے تو وہ دھوکا میں مبتلا ہو گيا، حوادثاتِ زمانہ اس کی تاک ميں ہیں شيطان اس سے اپنی مراد پانے میں کامیاب ہو گیا ہے کيونکہ اللہ عزوجل نے ایسے شخص پر لعنت فرمائی ہے، لہذا جب اس نے بندے کو اس لعنت کے گڑھے ميں پھينکا تو شيطان اس سے اس طرح کھيلنے لگا جس طرح بچہ گيند سے کھيلتا ہے کيونکہ اس وقت اس سے مقصود صرف یہی ہوتا ہے کہ اسے برے فعل کی طرف متوجہ کرے، اس لئے کہ عقل جو کہ کمال کا آلہ ہے وہ اپنا مقام کھو چکی ہے اور اب وہ بندہ حيوانات کی طرح ہو چکا ہے بلکہ گم گشتہ راہ(يعنی سيدھے راستے سے بھٹکاہوا)اور اہلِ دوزخ ميں سے ہو گيا ہے۔پس کتنابراہے جو اس نے اپنے نفس کے لئے پسندکيااور افسوس ہے اس پر جس نے دنيا و آخرت کی نعمتوں کوبيچا۔اللہ عزوجل ہميں اپنی اطاعت کی توفيق عطا فرمائے اور ہميں اپنی نافرمانی سے بچائے ۔        آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم

تنبیہ:

    مذکورہ گناہوں کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا ظاہر ہے اور امام ابو زرعہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ وغيرہ نے يہی تصريح کی ہے جس طرح کہ شراب بلکہ امام ذہبی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے مبالغہ کيا اور اسے سزا اور نجاست ميں بھی شراب کی طرح قرار ديا اور وہ اس سلسلے ميں اس طرف مائل ہو ئے جوميں نے حنابلہ کے حوالے سے پہلے ذکر کيا اور فرمايا:''بھنگ اس اعتبار سے خبيث ترين ہے کہ يہ عقل اور مزاج کو خراب کر ديتی ہے يہاں تک کہ اس کا عادی ہيجڑا بن جاتا ہے اور بے غيرت اوربے غیرتی پراُکسانے والا ہو جاتا ہے اور شراب اس اعتبار سے خبيث ترين ہے کہ يہ لڑائی جھگڑا اورقتال کی طرف لے جاتی ہے يہ دونوں اللہ عزوجل کے ذکر اور نماز سے روکتی ہيں۔''
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمايا:''بعض متاخرين علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس ميں حد لگانے پر توقف کيا ہے اور رائے دی ہے کہ اس ميں تعزير (یعنی سزا)ہے کيونکہ يہ بغيرمستی کے عقل کو تبديل کرتی ہے جيسے بھنگ، اور متقدمين علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا اس ميں کوئی کلام نہيں پايا جاتا حالانکہ ايسا نہيں ہے بلکہ اس کے کھانے والے کو نشہ اور شہوت آ جاتی ہے جس طرح کہ شراب پينے والا۔ اور اکثر اوقات وہ اس سے نہيں رکتے اور يہ انہيں اللہ عزوجل کے ذکر اور نماز سے روکتی ہے۔''

    اس کے ٹھوس کھائی جانے والی ہونے کی وجہ سے سیدنا امام احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغيرہ کے مذہب ميں علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے اس کے نجس ہونے کے بارے ميں تين اقوال ہيں:(۱)يہ پی جانے والی شراب کی طرح نجس ہے اور يہی صحيح تعبير ہے (۲)يہ ٹھوس ہونے کی وجہ سے نجس نہيں اور (۳)ٹھوس اور مائع بھنگ ميں فرق کيا جائے گا۔یہ لفظا ً اور معناًہر حال ميں اس نشہ دينے والی شراب ميں داخل ہے جس کو اللہ عزوجل اوراس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے حرام قرار ديا ہے۔
(2)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ہميں دو شرابوں کے بارے ميں حکم فرمائيں، جو ہم يمنی شراب بناتے ہيں وہ شہد سے بنتی ہے،اسے جوش دياجاتا ہے یہاں تک کہ شدید جوش ميں آجاتی ہے اور دوسری(کانام) شرابِ مرزہے جو مکئ اور جَوکوکھولنے تک جوش دينے سے بنتی ہے۔''راوی فرماتے ہيں کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوجوامع الکلم مکمل طورپرعطا فرمائے گئے تھے(يعنی مختصرالفاظ ميں جامع کلام کرنے کی مکمل قدرت تھی)پس سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمايا: ''ہر نشہ آورچيزحرام ہے۔''


 ( صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃ ، باب بیان ان کل مسکر خمر ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث:۵۲۱۴، ص۱۰۳۶)

 (3)۔۔۔۔۔۔ایک روایت میں رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہانے ارشاد فرمایا:''جس کی کثير مقدار نشہ دے اس کی قليل مقدار بھی حرام ہے۔''

(سنن ابی داؤد،کتاب الاشربۃ،باب ماجاء فی السکر،الحدیث:۳۶۸۱،ص۱۴۹۶)

    آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کھانے پينے والی چيزوں کے درميان اس لئے فرق نہيں فرمايا،کیونکہ شراب کبھی روٹی کے ساتھ بھی کھائی جاتی تھی، بھنگ بھی کبھی پگھلائی جاتی اور کبھی پی جاتی ہے۔ 
    سلف صالحين نے اس کا ذکر نہيں کيا کيونکہ يہ ان کے زمانے ميں نہيں تھی اور اس کے بارے ميں کہا گيا ہے:

فَاٰکِلُھَا وَزَاعِمُھَا حَلَالًا
فَتِلْکَ عَلَی الشَّقِیِّ مُصِیْبَتَانِ

    ترجمہ:اسے کھانے والے او راسے حلال گمان کرنے والے بدبخت پر دو مصيبتيں ہيں۔

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular