کبيرہ نمبر74: بلا ضرورت سترکھولنا جیسے حمام ميں تہبندوغیرہ سے ستر پوشی کئے بغير داخل ہونا۔

 (1)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''دو شخص پاخانہ کرتے وقت باہم سرگوشی نہ کيا کريں اس طرح کہ وہ ايک دوسرے کی شرمگاہ کو ديکھتے ہوں کيونکہ اللہ عزوجل اس بات کوسخت ناپسند فرماتاہے۔''

 (سنن ابن ماجہ،کتاب الطہارۃ وسننھا،باب النھی عن الاجتماع علی الخلاء،الحدیث:۳۴۲،ص۲۴۹۸)

 (2)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''دو افراد پاخانہ کے لئے اس طرح نہ نکليں کہ بے پردہ ہو کر باتيں کریں کيونکہ اللہ عزوجل اس بات کو سخت ناپسند فرماتا ہے۔''  (سنن ابی داؤد، کتاب الطہارۃ،باب کراہیۃ الکلام۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۵،ص۱۲۲۳)


 (3)۔۔۔۔۔۔ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''دو افراد پاخانہ کے لئے اس طرح مت جائیں کہ وہ دونوں اپنے ستر کھولے ہوئے بیٹھ کر باتیں کرتے ہوں کیونکہ اللہ عزوجل اس بات کو سخت ناپسند فرماتا ہے۔''  (المعجم الاوسط،الحدیث: ۱۲۶۴،ج۱،ص۳۴۸)

 (4)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار،بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب دو مرد قضائے حاجت کرنے لگيں تو ايک دوسرے سے چھپ جائيں۔''

 (تاریخ بغداد،باب العین، حرف الیاء من آباء العین، الرقم : ۶۵۷۴،ج۱۲،ص۱۲۲)

 (5)۔۔۔۔۔۔ رحمت عالم ،نورمجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اپنی بيوی ياکنيز کے علاوہ دوسروں سے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو۔'' عرض کی گئی :''جب قوم آپس ميں مل کر بيٹھی ہو تو کيا کريں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اگر تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ تمہاری شرمگاہ کوئی نہ ديکھ سکے تو کوئی نہ ديکھے۔'' عرض کی گئی: ''اگر ہم ميں سے کوئی تنہا ہو تو کيا کرے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عزوجل اس بات کا زيادہ حقدار ہے کہ لوگوں سے زيادہ اُس سے حيا کی جائے۔''  (سنن ابی داؤد،کتاب الحمام، باب فی التعری،الحدیث:۴۰۱۷،ص۱۵۱۷)

 (6)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''بے شک اللہ عزوجل حياء والا اور مخفی ہے، حيا ء اور پردہ پوشی کو پسند فرماتا ہے لہٰذا جب تم ميں سے کوئی غسل کرنے لگے تو پردہ کرليا کرے۔''

 (سنن ابی داؤد، کتاب الحمام، باب النھی عن التعری،الحدیث:۴۰۱۷۲،ص۱۵۱۶)

 (7)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا جبار بن صخر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے :''ہميں اس بات سے منع کيا گيا ہے کہ ہماری شرمگاہيں نظر آئيں۔''


 (المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ رضوان اللہ،باب مناقب جبار بن صخر رضی اللہ عنہ ، الحدیث: ۵۰۳۷،ج۴، ص۲۳۸)
 (8)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے :''مجھے اس بات سے منع کیا گیا کہ میں برہنہ یعنی کپڑوں کے بغیر چلوں۔''

  (البحرالزخار،بمسندالبزار،مسند العباس بن عبدالمطلب،الحدیث: ۱۲۹۵،ج۴،ص۱۲۵)

 (9)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''عريانی سے بچتے رہو کيونکہ تمہارے ساتھ وہ (یعنی فرشتے)ہوئے ہيں جو صرف پاخانہ کرتے وقت اور آدمی کے اپنی اہليہ کے پاس جاتے وقت جدا ہوتے ہيں، لہٰذا ان سے حياء کرو اور ان کا اکرام کرو۔''

(جامع الترمذی،کتاب الادب ،باب ماجاء فی الاستتارعند الجماع،الحدیث:۲۸۰۰،ص۱۹۳۳)

 (10)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل حياء والا، علم والا اورپوشیدہ ہے، لہٰذا جب تم ميں سے کوئی غسل کرے تو پردہ کر ليا کرے اگرچہ ديوار کی آڑ ہی ميں ہو۔''  (کنزالعمال، کتاب الطہارۃ،قسم الاقوال،الحدیث: ۲۶۶۰۰،ج۹،ص۱۶۸)

 (11)۔۔۔۔۔۔رسول انور، صاحب کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل حياء والاہے حياء کو پسند فرماتا ہے، مخفی ہے پردے کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا جب تم ميں سے کوئی غسل کرنے لگے تو پردے ميں ہو جايا کرے۔''

 (مصنف عبدالرزاق،کتاب الطہارۃ، باب ستر الرجل اذا اغتسل،الحدیث: ۱۱۱۱،ج۱،ص۲۲۲)


 (12)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے لوگو! تمہارا رب عزوجل حیاء والا اور کریم ہے لہذا جب تم میں سے کوئی غسل کرے تو پردہ کر لیا کرے۔''

 (المعجم الکبیر،الحدیث: ۶۷۰،ج۲۲،ص۲۶۰)

 (13)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے :''پردہ کئے بغير پانی ميں داخل مت ہوا کروبے شک پانی کی بھی دو آنکھيں ہوتی ہيں۔''

        (فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام،الحدیث:۷۵۳۵،ج۲،ص۴۱۴)

 (14)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن جريج رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں کہ مجھ تک يہ بات پہنچی ہے کہ رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم باہر تشريف لائے تو ديکھا کہ آپ کا مزدور ننگا نہا رہا تھا، تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا :''ميں تمہيں اللہ عزوجل سے حياء کرنے والا نہيں پاتا، اپنی مزدوری پکڑ، ہميں تمہاری کوئی حاجت نہيں۔''

 (مصنف عبدالرزاق،کتاب الطہارۃ، باب ستر الرجل اذا اغتسل،الحدیث:۱۱۱۲،ج۱،ص۲۲۳)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular