کبيرہ نمبر72: وضو کا کوئی فرض ترک کرنا

 (1)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جو پانی کے ذريعے انگليوں ميں خلال نہ کریگا اللہ عزوجل قيامت کے دن اسے آگ سے چير دے گا۔''  (المعجم الکبیر، الحدیث: ۱۵۶،ج۲۲،ص۶۴)

 (2)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے :''تم انگلياں دھونے ميں مبالغے سے کام لو گے يا پھر آگ اسے جلانے ميں مبالغہ کرے گی۔''

        (المعجم الاوسط، الحدیث: ۲۶۷۴،ج۲،ص۱۰۶)

 (3)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے :''پانچوں انگليوں کا خلال کر ليا کرو تاکہ اللہ عزوجل انہيں آگ سے نہ بھر دے۔''

            (المعجم الکبیر، الحدیث:۹۲۱۳،ج۹،ص۲۴۷)


 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ايک شخص کو ديکھا جس نے اپنی ايڑياں نہ دھوئی تھيں، تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جہنمی ايڑيوں کے لئے ہلاکت ہے۔''

    (صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ ،باب وجوب غسل الرجلین بکمالھما،الحدیث: ۵۷۳،ص۷۲۱)

 (5)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کچھ لوگوں کو کوزوں یعنی لوٹوں سے وضو کرتے ہوئے ديکھا تو ارشاد فرمايا کہ کامل طريقے سے وضو کرو کيونکہ ميں نے ابو القاسم محمدرسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا :''جہنمی ايڑيوں کے لئے ہلاکت ہے يا جہنمی کونچوں کے لئے ہلاکت ہے۔''

 (صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ ،باب وجوب غسل الرجلین بکمالھما،الحدیث:۵۷۵،ص۷۲۱)

 (6)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جہنمی ايڑيوں اور تلووں کے لئے ہلاکت ہے۔''

             (المسندللامام احمدبن حنبل،الحدیث:۱۷۷۲۳،ج۶،ص۲۱۵)

 (7)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو الہيثم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں کہ رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے مجھے وضو کرتے ہوئے ديکھا تو ارشاد فرمايا :''اے ابو الہيثم رضی اللہ تعالیٰ عنہ! پاؤں کا تلوا (يعنی  اِسے دھوؤ)۔''

 (المعجم الکبیر، الحدیث: ۹۱۱،ج۲۲،ص۳۶۳)


 (8)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلِین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلَمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کچھ لوگوں کو ملاحظہ فرمايا کہ جن کی ايڑياں خشک تھيں توا رشاد فرمايا:''جہنمی ايڑيوں کے لئے ہلاکت ہے پورا وضو کرو۔''

 (سنن ابی داؤد،کتاب الطہارۃ ، باب فی اسباغ الوضوء،الحدیث:۹۷،ص۱۲۲۹)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular