کبيرہ نمبر70: گزر گاہوں پرپاخا نہ کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔ايک شخص نے حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی :'' آپ نے ہميں ہر چيز کے بارے ميں شرعی احکام بيان فرما دئیے ہيں، اب ہميں قضائے حاجت کے بارے ميں بھی کچھ ارشاد فرمائيں۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمايا کہ ''ميں نے سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا :''جس نے مسلمانوں کے کسی راستے ميں پاخانہ کیا اس پر اللہ عزوجل، ملائکہ اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔''         (المعجم الاوسط، الحدیث:۵۴۲۶،ج۴،ص۱۲۲)

(2)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو مسلمانوں کو ان کے کسی راستے کے معاملے ميں تکلیف ديتا ہے اس پر مسلمانوں کی لعنت واجب ہو جاتی ہے۔''

 (المعجم الکبیر،الحدیث:۳۰۵۰،ج۳،ص۱۷۹)

(3)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو کسی ايسی نہر کے کنارے پاخانہ کرے جس سے وضو کيا جاتا ہو يا پانی پيا جاتا ہو اس پر اللہ عزوجل ،ملائکہ اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔''


(تاریخ بغداد،داودبن عبدالجبار۔۔۔۔۔۔الخ،الرقم : ۴۴۵۶،ج۸،ص۳۵۱،''حافۃ''بدلہ''ضفۃ'')

(4)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لعنت کے تين کاموں سے بچتے رہو۔'' عرض کی گئی :''يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! لعنت کے وہ تين کام کون سے ہيں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''وہ يہ ہيں کہ تم ميں سے کوئی کسی سائبان، راستے يا جمع شدہ پانی ميں پاخانہ کرے۔''

(المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۲۷۱۵،ج۱،ص۶۴۰)

(5)۔۔۔۔۔۔ایک اور روایت میں ہے کہ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''لعنت والے تين کاموں سے بچتے رہو يعنی بيٹھنے کی جگہوں، راستے کے کونوں اور سائے ميں پاخانہ مت کيا کرو۔''

(سنن ابی داؤد،کتاب الطہارۃ،باب المواضع،التی نھی ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۲۶،ص۱۲۲۴)

(6)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لعنت والے دو کاموں سے بچو۔''عرض کی گئی:'' يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! لعنت والے دو کام کون سے ہيں؟'' توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا: ''وہ يہ ہيں کہ آدمی لوگوں کی گزرگاہوں اور سایہ دار جگہ ميں پاخانہ کرے۔''


(صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب النھی عن التخلی فی الطرق۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۱۸،ص۷۲۴)

وضاحت:


    امام خطابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ''سائے سے مراد مطلق سايہ دار جگہ نہيں بلکہ وہ سایہ ہے جسے لوگ آرام کرنے يا پڑاؤ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہيں کيونکہ سرکار مدينہ راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کھجور کے درخت کے نيچے قضائے حاجت فرمائی اور لامحالہ وہ سايہ دار درخت تھا۔''
(7)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''راستوں ميں لوگوں کے پڑاؤ کرنے اور نماز پڑھنے کی جگہوں سے بچتے رہو کيونکہ يہ کيڑے مکوڑوں اور درندوں کے ٹھکانے ہيں اوران پر قضائے حاجت کرنے والوں پر يہ جانور لعنت بھيجتے ہيں۔''

(سنن ابن ماجہ،ابواب الطہارۃ وسننھا،باب النھی عن الخلاء۔۔۔۔۔۔ الخ،الحدیث: ۳۲۹،ص۲۴۹۷)


تنبیہ:


    پہلی اور دوسری حدیثِ پاک کے تقاضا کی بناء پر اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا ہے کيونکہ لعنت کبيرہ گناہوں کی علامتوں ميں سے ہے، ہمارے ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے مابین اس بات ميں اختلاف ہے کہ يہ عمل صغيرہ گناہ ہے يا مکروہ ؟صحیح ترین قول يہ ہے کہ ايسا کرنا مکروہ ہے مگر يہ احاديثِ مبارکہ اس کی حرمت کو راجح قرار ديتی ہيں، بخاری و مسلم نے باب الشھادۃ ميں ان سے روايتيں نقل کیں اور انہيں برقرار رکھا اور بعض متاخرين نے اس پر اعتماد کيا ہے۔ الخادم ميں ہے کہ صاحب العدۃ کے نزديک اس اعتبارسے حرمت مراد ہے کہ ناحق راستے کو استعمال کرنے کی وجہ سے اس ميں مسلمانوں کی ايذاء پائی جا رہی ہے جبکہ يہ عمل قضائے حاجت کے آداب ميں سے ہونے کے اعتبار سے حرمت پر ختم نہيں ہوتا، لہٰذا ان کے اس قول ميں دو احتمال ہوئے اور يہ اسی صورت ميں ہے کہ جب صاحب العدۃ کے قول سے وہی مراد ہو جو امام رافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سمجھے ہيں حالانکہ ظاہر اس کيخلاف ہے کيونکہ ان کی مراد يہ ہے کہ یہ ان کاموں ميں سے ہے جن کے سبب گواہی مردود ہو جاتی ہے اس وجہ سے کہ يہ عمل محض مروّت کيخلاف ہے نہ کہ اس کے حرام ہونے کی وجہ سے۔



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular