کبيرہ نمبر67 سونے،چاندی کے برتنوں ميں کھانا پينا

(1)۔۔۔۔۔۔اُم المؤمنین حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کريم،رء ُوف رحيم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے :''جو شخص سونے اور چاندی کے برتن ميں کھاتا پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں غٹا غٹ جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''

 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم استعمال اوانی الذھب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۷/۵۳۸۵،ص۱۰۴۷)

 (2)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں :''سونے اور چاندی کے برتنوں ميں کھانے پينے سے منع کيا گيا ہے۔''

 (السنن الکبری للنسائی،کتاب الاطعمۃ ، باب صحاف الفضۃ،الحدیث:۶۶۳۲،ج۴،ص۱۴۹)

 (3)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہيں کہ سرکارِ مدينہ، راحتِ قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :''جو شخص سونے اور چاندی کے برتنوں ميں پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''

 (صحیح البخاری، کتاب الاشربۃ، باب اٰنیۃ الفضۃ، الحدیث:۵۶۳۴،ص۴۸۳)


 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہيں کہ رسو لِ اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ مُعظَّم ہے: ''جو سونے چاندی کے برتن ميں پانی پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''

 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم استعمال اوانی الذھب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۷/۵۳۸۵،ص۱۰۴۷)

تنبیہات

تنبیہ1:


    بعض ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی اتباع ميں اسے کبيرہ گناہ قرار ديا گيا شايد انہوں نے اس کے کبيرہ گناہ ہونے پر انہی احاديثِ مبارکہ ميں بيان کردہ وعيدوں سے استدلال کيا ہے کيونکہ پيٹ ميں جہنم کی آگ بھرنا سخت عذاب کی وعيد ہے پھر ميں نے شيخ الاسلام صلاح الدين علائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اس کے کبيرہ گناہ ہونے کی وہی توجيہ بيان کرتے ديکھا جو ميں نے بيان کی ہے البتہ انہوں نے وہ توجيہ اصحابِ مذہب سے نقل کی ہے، شيخ الاسلام جلال بلقينی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کی اتباع کی اور فرمايا کہ شيخ صلاح الدين علائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہيں :''ہمارے اصحاب نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ سونے اور چاندی کے برتنوں ميں پانی پينا گناہِ کبيرہ ہے اور اس پر گذشتہ قاعدہ صادق آتا ہے کہ ہر وہ گناہ جس پر جہنم کی وعيد آئی ہو گناہِ کبيرہ ہے۔''
    سیدنا دميری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اسے ايک جماعت سے نقل کر کے اپنے منظوم کلام ميں ذکر کرتے ہوئے فرمایا:


وَعَدَّ مِنْھُنَّ ذُوُوْا الْاَعْمَالِ
اٰنِيَۃَ النَّقْدِينِ فِی اسْتِعْمَالِ

ترجمہ :اور باعمل لوگوں نے سونے،چاندی کے برتنوں کا استعمال بھی حرام اُمور ميں شمار کيا ہے۔

    مگر سیدنا اذرعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اوردیگر نے جمہورعلماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ سے نقل کیا ہے کہ يہ گناہ صغيرہ ہے۔

تنبیہ2:


    حديثِ پاک ميں سونے چاندی کے برتنوں ميں کھانے پينے کی ممانعت بطورِ مثال پيش کی گئی ہے، اسی لئے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے ان کے استعمال کے دیگر طریقوں کو بھی اس حکم کے ساتھ ملا ديا ہے اور سونے چاندی کے برتنوں کو جمع کرنا بھی اس کے ساتھ ملحق کر ديا ہے۔ لہذا يہ بھی حرام ہے کيونکہ انہیں جمع کرنا ان کے استعمال کی طرف لے جاتا ہے جيسے کھيل کود کے آلات کو جمع کرنا۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular