کبيرہ نمبر112:ستاروں کے مؤثر ہونے کا اعتقاد رکھنا

یعنی بارش ہونے پر ستاروں کی تاثيرکا اعتقاد رکھتے ہوئے يہ کہناکہ فلاں ستارے کے فلاں برج ميں پہنچنے پر بارش ہوئی
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا زيد بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے بارش ہونے کے بعد ارشاد فرمايا :''کيا تم جا نتے ہو کہ تمہارے رب عزوجل نے کيا فرمايا ہے؟'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ہی بہتر جانتے ہيں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: (اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ) ''ميرے کچھ بندے مؤمن اور کچھ کافر ہو گئے، جس نے يہ کہا :''ہم پر اللہ عزوجل کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی۔'' وہ مجھ پر ايمان لايا اور ستاروں کی تاثير کا منکر ہوا اور جس نے يہ کہا کہ''ہم پر فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی۔'' وہ ميرا منکر ہوا اور ستاروں کی تاثير پر ايمان لايا۔''

 ( صحیح البخاری ،کتا ب الاستسقاء ، باب قول اللہ تعالی''وتجعلون رزقکم انکم تکذبون''،الحدیث:۱۰۳۸،ص۸۱)

تنبیہ:


    علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے کلام کی بناء پر اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا ہے مگر يہ درست نہيں کيونکہ جو شخص مذکورہ اعتقاد رکھے وہ حقيقتاً کافر ہے، جبکہ ہماری کتاب ان کبيرہ گناہوں پر مشتمل ہے جو اسلام کو زائل نہيں کرتے،سیدنا امام شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں:''جو يہ کہے کہ فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی اور اعتقاد يہ رکھے کہ اس ستارے نے بارش برسائی تو وہ کافر ہے اور اگر توبہ نہ کرے تو اس کا خون حلال ہے۔'' اور اَلرَّوْضَہ ميں ہے اگر کوئی يہ اعتقاد رکھے کہ بارش حقيقت ميں ستارے نے برسائی تو يہ کفر ہے اور وہ شخص مرتد ہو گيا۔''    علاّمہ ابن عبد البر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں کہ''اگر کوئی يہ اعتقاد رکھے کہ ستارے کو بارش برسانے کا سبب اللہ عزوجل نے بنايا ہے، ستارہ علمِ الٰہی اور تقدير کی بناء پر بارش برساتا ہے تو يہ اعتقاد اگرچہ مباح ہے مگر ايسا شخص اللہ عزوجل کی نعمت کا منکر اور اس کی حکمت کے لطائف سے جاہل ہے۔''۱؎


۱؎ :صدر الشريعہ،بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عليہ رحمۃ اللہ القوی''بہارِشریعت'' ميں فرماتے ہیں: '' نجوم کی اس قسم کی باتيں جن ميں ستاروں کی تاثيرات بتائی جاتی ہيں کہ فلاں ستارہ طلوع کریگا تو فلاں بات ہو گی يہ بھی خلافِ شرع ہے، اسی طرح نچھتّروں(یعنی ستاروں) کا حساب کہ فلاں نچھتر سے بارش ہو گی يہ بھی غلط ہے، حدیث ميں اس پر سختی سے انکار فرمايا۔''            (بہار شريعت ،ج۲،حصہ ۱۶،ص ۱۵۹)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular