اونٹنی کے چورکافیصلہ

  امام بیہقی علیہ رحمۃ اللہ القوی (458-384ھ)امام ابو منصور عبد القاہربن طاہر سے،وہ ابو عمر و بن نُجَیْدسے ، وہ ابو مسلم سے ، وہ انصاری سے ، وہ اشعث سے اور وہ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ کسی شخص کی اونٹنی گم ہوگئی تو اس نے ایک شخص کے خلاف دعویٰ کردیا۔چنانچہ اسے بارگاہِ رسالت میں لایا گیا تو مدعی (یعنی دعوی کرنے والے)نے عرض کی کہ اس شخص نے میری اونٹنی لی ہے ۔''دوسرے شخص نے کہا:''اللہ عزوجل کی قسم جس کے سواکوئی معبودنہیں ،میں نے اس کی اونٹنی نہيں لی۔'' تو اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمايا:''تُونے ہی اونٹنی لی ہے پس اسے لوٹادے۔''تو اس شخص نے واپس کر دی ۔

(السنن الکبری للبیہقی،کتاب الایمان،باب ماجاء فی الیمین الغموس ، الحدیث: ۰ ۸ ۸ ۱۹، ج۱۰،ص۶۶)

    امام عبدالرزا ق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (211-126ھ) ''اَلْمُصَنَّف''میں فرماتے ہیں کہ ابن جریج سے مروی ہے کہ مجھے محمدبن کعب قرظی کے حوالے سے روایت بیان کی گئی کہ'' رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ ـ  مبارکہ میں ایک شخص نے کسی کی اونٹنی چرالی ۔اس کے مالک نے دربارِرسالت ميں حاضرہوکر عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!فلاں شخص نے میری اونٹنی چرالی ہے مَیں اس کے پاس گیا تو اس نے واپس کرنے سے انکار کردیا۔''

    حضور نبئ رحمت،شفیعِ اُمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے  اسے پیغام بھیج کربلایا اور ارشاد فرمایا:''اسے اس کی اونٹنی واپس کردو۔''وہ کہنے لگا :''اس ذات کی قسم جس کے سواکوئی معبود نہیں!میں نے اُسے نہیں پکڑااورنہ ہی وہ میرے پاس ہے۔''رسول اکرم، نورِ مجسَّم ،شاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''چلے جاؤ۔''جب وہ جاچکا تواسی وقت بارگارسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں حضرت سیدناجبرائیل امین علیہ السلام نے حاضرہوکرعرض کی ''اُس شخص نے جھوٹ بولاہے اونٹنی اسی کے پاس ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ اسے اونٹنی واپس کر دے تواس نے واپس لوٹادی۔

(المصنف لعبدالرزاق،کتاب الایمان والنذور،باب کفارۃ الاخلاص،الحدیث:۱۶۴۱۷ ، ج۸،ص۴۴۹،بدون''فردھا'')

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular