دھوکے بازعورت کا ہاتھ کٹوا دیا

    امام عبدالرزاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (211-126ھ)''اَلْمُصَنَّف''میں فرماتے ہیں:''ابن جریج ۱؎، عکرمہ بن خالد سے اور وہ حضرت ابو بکر بن عبدالرحمن بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ''ایک عورت کسی عورت کے پاس آئی اورجھوٹ بولتے ہوئے کہنے لگی کہ فلانی عورت تجھ سے زیوراُدھارمانگتی ہے۔ اس عورت نے اسے عاریۃً زیور دے دیا۔اس نے کچھ عرصہ انتظارکیالیکن اپنا زیورنہ پایا(پھرجب اس عورت سے زیور کا مطالبہ کیاتو) وہ کہنے لگی کہ میں نے تجھ سے زیوراُدھارلیاہی نہیں ۔وہ دوسری عورت کے پاس گئی اوراس سے زیورکے متعلق پوچھا تواس نے بھی کسی چيزکے اُدھارلینے کاانکارکیاپس وہ عورت رسول ِپاک،صاحبِ لَولاک،سَیَّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ ِ اقدس میں (شکایت لے کر) حاضرہوئی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے( زیور لینے والی)عورت کو بلایاتو وہ کہنے لگی : ''اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ نبی بنا کر مبعوث فرمایا!میں نے اس سے کوئی چیزاُدھارنہیں لی۔''

    توسیِّدُ المُبَلِّغِین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ارشاد فرمایا:''جاؤ اور اس کے بسترکے نیچے سے وہ زیورلے آؤ ۔''پس وہ جا کر زیور لے آئے۔توحضورنبی کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے متعلق فیصلہ فرمایااوراس کا ہاتھ کاٹ دیاگیا۔

 (المصنف لعبد الرزاق،کتاب العقول،باب الذی یستعبر۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۹۱۰۴،ج ۹ ، ص۴۹۶،بتغیرٍقلیلٍ)

    یہ حدیثِ پاک مرسل ہے اور اس کی سند صحیح ہے نیز یہ حدیثِ پاک حضرت سیدنا سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ(64-13ھ)کی مرسل سندسے بھی مروی ہے پس سیدنا امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وغیرہ کے نزدیک صحیح کے درجہ ميں پہنچ گئی۔

    امام عبدالرزاق،حضرت ابن جریج سے ، وہ حضرت یحیٰ بن سعیدرحمہم اللہ تعالیٰ سے اور وہ حضرت سيدناسعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ''بارگاہِ رسالت میں ایک ایسی عورت لائی گئی جو لوگو ں کے پاس آئی اور کہا کہ فلاں خاندان والے تم سے فلاں فلاں چيزاُدھار مانگتے ہيں پس انہوں نے وہ چیزیں اس عورت کو دے دیں پھرجب لوگوں نے اپنی اشياء کامطالبہ کيا تو(جن کے نام پر وہ عورت چيزيں لے گئی تھی) ان لوگوں نے انکار کرديا اور اس عورت نے بھی کسی چيزکے اُدھارلينے کا انکارکردياتوحضورنبئ غیب دان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کاہاتھ کٹوادیا۔''

 (المصنف لعبدالرزاق،کتاب العقول،باب الذی یستعیر۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۹۱۰۵، ج۹،ص۴۹۶)

    امام عبدالرزاق،حضرت ابن جریج سے اوروہ حضرت ابن منکدررحمہم اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں: ''حضرت سیدنااُسیدبن حضیررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی نے اس عورت کوپناہ دی جب حضرت سیدنا اُسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے توانہوں نے بیوی کوبرا بھلاکہا اورفرمایا:جب تک مَیں نبئ پاک ،صاحبِ لولاک،سَیَّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضرنہ ہوجاؤں اپنے کپڑے نہیں اُتاروں گا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ نبوت میں حاضرہوئے اوریہ قصہ سنایاتوآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے  ارشاد فرمایا: ''تمہاری بیوی نے اس عورت پررحم کیا،اللہ عزوجل تمہاری بیوی پر رحم فرمائے۔''

 (المرجع السابق،الحدیث:۱۹۱۰۶،''رحمتہا''بدلہ''رحمۃ'')

    سیدناامام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (241-164ھ)اپنی'' مُسْنَد''میں اسود بن عامرسے ،وہ شریک سے ، وہ عطاء بن سائب سے ، وہ ابو یحیٰ اَعْرَج سے اور وہ حضرت سيدناابن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے روایت کرتے ہیں کہ''انہوں نے فرمایا: دو آدمی رسولِ اَکرم،نورِمجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اَقدس میں اپنافیصلہ کروانے کے لئے حاضرہوئے ۔ان میں سے ایک کوقسم اٹھانے کاحکم ہوا۔چنانچہ اس نے یوں قسم اٹھائی کہ'' اللہ عزوجل کی قسم جس کے سواکوئی معبودنہیں میرے پاس اس شخص کی کوئی چیز نہیں ۔ '' اسی وقت حضرت سیدناجبرائیلِ امین علیہ السلام نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی ''يہ شخص جھوٹاہے اوراُس شخص کا اِس کے ذمّے حق ہے۔'' تو رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے  اسے حکم دیا کہ وہ اس شخص کو اس کا حق ادا کرے ۔

 (المسند للامام احمدبن حنبل،مسندعبداللہ ابن العباس،الحدیث:۲۶۹۵،ج۱،ص ۶۳۵)


۱؎ الحافظ ، المحدث ، المفسر، الفقیہہ ، ابو الولید عبدالملک بن عبد العزیز بن جریج الاموی ، المکی علیہ رحمۃ اللہ القوی آپ ٰعلیہ الرحمہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ، آپ کے آثار میں سے ، السنن،مناسک حج ، تفسیر قرآن وغیرہ ہیں۔
(معجم المؤلفین،ج۲،ص۳۱۸،الاعلام للزرکلی،ج۴،ص۱۶۰)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular