اس کی چار قسمیں ہیں:
۱۔ نوع عالی ۲۔ نوع سافل ۳۔ نوع متوسط ۴۔ نوع مفرد
۱۔ نوع عالی:
''ھُوَ مَا یَکُوْنُ تَحْتَہ، نَوْعٌ وَلاَ یَکُوْنُ فَوْقَہ، نَوْعٌ'' یعنی وہ نوع جس کے نیچے تو نوع پائی جائے لیکن اس کے اوپر کوئی نوع نہ ہو۔ جیسے: جسم مطلق۔
۲۔ نوع سافل:
''ھُوَ مَا لاَ یَکُوْنُ تَحْتَہ، نَوْعٌ وَیَکُوْنُ فَوْقَہ، نَوْعٌ'' یعنی وہ نوع جس کے نیچے کوئی نوع نہ ہو لیکن اس کے اوپر نوع ہو ۔
فائدہ:
نوعِ سافل کو نوعُ الانواع بھی کہا جاتاہے کیونکہ یہ نوع تمام انواع سے اخص ہے۔ جیسے: انسان۔
۳۔ نوع متوسط:
''ھُوَ مَایَکُوْنُ تَحْتَہ، نَوْعٌ وَفَوْقَہ، نَوْعٌ'' یعنی وہ نوع جس کے اوپر بھی نوع ہو اور نیچے بھی۔جیسے: جسم نامی۔
۴۔ نوع مفرد:
''ھُوَ مَالا یَکُوْ نُ تَحْتَہ، نَوْعٌ وَلاَ فَوْقَہ،'' یعنی وہ نوع جس کے اوپر نیچے کوئی
نوع موجود نہ ہو۔جیسے: عقل جبکہ جوہر کو اس کی جنس مانا جائے ۔
فائدہ: نوع کی ایک دوسری قسم بھی ہے جس کو نوع اضافی کہا جاتاہے۔
نوع اضافی:
''ھُوَ مَا ھِیَۃٌ یُقَالُ عَلَیْھَا وَعَلیٰ غَیْرِھَا الْجِنْسُ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ'' یعنی نوعِ اضافی ایسی ماہیت ہے اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر مَا ھُوَکے ذریعے سوال کیا جائے تو جواب میں جنس آئے جیسے: حیوان۔
وضاحت:
حیوان نوعِ اضافی ہے کیونکہ اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر ماھو کے ذریعے سوال کریں تو جواب میں جنس آئے گا۔جیسے: أَلْحَیَوَانُ وَالشَّجَرُ مَاھُمَا تواس کا جواب'' جسم نامی'' آئے گاجو کہ جنس ہے۔
*****
0 Comments: