(1)حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں نماز پڑھ کرسرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس بیٹھ گیا،آپ نے فرمایا:کیا تجھےپیٹ میں دَرد ہے ۔ عر ض کی:جی ہاں۔فرمایا:''اٹھواور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفا ہے۔''
(سُنَن ابن ماجہ،ج4 ص98 حدیث3458،دارالمعرفۃ بیروت )
(2)لَا فِیۡہَا غَوْلٌ وَّ لَا ھُمْ عَنْہَا یُنۡزَفُوۡنَ ﴿۴۷﴾ (1) (پارہ 23 سورۃُ الصّٰفّٰت 47)
ایک بار اور اوّل آخِر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھ کر پانی یا کسی کھانے کی چیز پر دم کر کے استِعمال کیجئے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّپیٹ کے درد میں فائدہ ہو گا۔دوسراکوئی بھی پڑھ کر دم کر کے دے سکتا ہے(3)اچھی طرح پکے ہوئے انار کے دانوں پر نمک اور کالی مِرچ چھڑک کر خوب چبا کر کھا لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّپیٹ کا درد کافُور(رخصت)ہو گا(خوب چباکر کھانا ضَروری ہے)(4)روزانہ صبح وشام ایک ایک انڈے کی صِرف کچّی سفیدی نگل لیا کریں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیٹ کا درد اور اس کی اکثر بیماریاں دور ہوں گی۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1) ترجمہ کنزالایمان:نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سر پھرے۔
0 Comments: