فصل کی تقسیمات

فصل کی دو طرح سے تقسیم کی جاتی ہے۔

۱۔ قرب وبعد کے اعتبار سے    ۲۔ نسبت کے اعتبار سے

۱۔ قرب وبعد کے اعتبار سے فصل کی تقسیم

اس اعتبار سے فصل کی دوقسمیں ہیں ۔

۱۔ فصل قریب         ۲۔ فصل بعید

۱۔ فصل قریب:

    ''ھُوَ الْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْقَرِیْبِ'' وہ فصل ہے جوماہیت کو جنس قریب کے مشارکات سے جداکردے جیسے: ناطق انسان کیلئے ۔

وضاحت:

    ناطق انسان کیلئے فصل قریب ہے کیونکہ حیوان جوکہ انسان کیلئے جنس قریب ہے ،اس میں جو چیزیں انسان کے ساتھ حیوان ہونے میں شریک ہیں(جیسے: فرس ، حمار وغیرہ) ناطق نے انسان کو ان سب سے جدا کردیا۔

۲۔ فصل بعید:

    '' ھُوَالْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْبَعِیْدِ'' وہ فصل ہے جو کسی ماہیت کو جنس بعید کے مشارکات سے جدا کرے۔جیسے: حَسَّاسْ انسان کیلئے ۔
وضاحت:

    حساس انسان کیلئے فصل بعید ہے کیونکہ جسم نامی (جو کہ انسان کیلئے جنس بعید ہے ) میں جو چیزیں انسان کے ساتھ شریک تھیں (جیسے: درخت وغیرہ) حساس نے انسان کو ان سب سے جدا کردیا ۔

نسبت کے اعتبار سے فصل کی تقسیم

اس اعتبار سے بھی فصل کی دوقسمیں ہیں۔

۱۔ مُقَوِّمْ        ۲۔ مُقَسِّمْ

۱۔ مُقَوِّمْ:

    فصل کی نسبت نوع کی طرف ہوتواسے مقوم کہتے ہیں ۔

وضاحت:

    فصل نوع کی حقیقت میں داخل ہوتی ہے اس لئے فصل کو نوع کے اعتبار سے مقوم کہتے ہیں کیونکہ مقوم کا معنی ہے کسی شی کی حقیقت میں داخل ہونے والا جیسے: ناطق یہ انسان کی حقیقت میں داخل ہے لھذا انسان کے لئے مقوم ہے ۔

۲۔مُقَسِّمْ:

    فصل کی نسبت جنس کی طرف ہوتواسے مقسم کہتے ہیں۔

وضاحت:

    فصل جنس کی تقسیم کرتی ہے اس لئے فصل کو جنس کے اعتبار سے مقسِّم کہتے ہیں کیونکہ مقسم کا معنی ہے تقسیم کرنے والا جیسے: ناطق حیوان کیلئے مقسِّم ہے کیونکہ یہ حیوان کی تقسیم کررہا ہے
حیوان ناطق اور حیوان غیر ناطق کی طرف۔

مقوم ومقسم کاحکم

مقوم کاحکم:

    ہروہ فصل جونوع عالی کیلئے مقوم ہوگی وہ نوع سافل کیلئے ضرور مقوم ہوگی جیسے: قَابِلٌ للأَبْعَادِ الثَّلٰثَۃِ  (طول ،عرض،عمق کو قبول کرنے والا) ہونا جسم مطلق کیلئے مقوم ہے اسی طرح یہ جسم نامی ،حیوان اورانسان کیلئے بھی مقوم ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ جو فصل نوع سافل کیلئے مقوم ہوگی وہ نوع عالی کیلئے بھی مقوم ہوگی جیسے: ناطق انسان کیلئے تو مقوم ہے لیکن یہ انسان سے اوپر والی کلیات (حیوان ،جسم نامی وغیرہ) کیلئے مقوم نہیں۔

مقسم کا حکم:

    ہر وہ فصل جوجنس سافل کیلئے مقسم ہوگی وہ جنس عالی کیلئے بھی مقسم ہوگی جیسے: ناطق جس طرح یہ حیوان کیلئے مقسم ہے کہ اس نے حیوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیاحیوان ناطق اورحیوان غیر ناطق۔ اسی طرح یہ جسم نامی اور جسم مطلق کیلئے بھی مقسم ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ جو فصل جنس عالی کیلئے مقسم ہو وہ جنس سافل کیلئے مقسم ہو جیسے: حساس یہ جسم نامی کیلئے تو مقسم ہے کہ اس نے جسم نامی کو حساس اور غیر حساس میں تقسیم کردیا لیکن یہ حیوان کیلئے مقسم نہیں۔ کیونکہ حیوان سارے حساس ہیں۔

فائدہ:

    کلیات کی ترتیب نیچے سے اوپرکی طرف ہے یعنی سب سے نیچے انسان اس کے اوپر حیوان ،اس کے اوپرجسم نامی ،اس کے اوپر جسم مطلق اور سب سے اوپر جوہر۔
٭٭٭٭٭

مشق

سوال نمبر1:۔نو ع عالی، نوع سافل، نوع متوسط اورنوع مفرد کی تفصیلا وضاحت کریں۔
سوال نمبر2:۔فصل قریب اور فصل بعید کی تعریفات مع امثلہ لکھیں۔
سوال نمبر3:۔ نسبت کے اعتبار سے فصل کی اقسام بیان کریں۔
سوال نمبر4:۔مقوم اور مقسم کا حکم بیان کریں۔
سوال نمبر5:۔مندرجہ ذیل ہر دو کلی میں سے ایک کلی دوسری کے لئے جنس یا فصل کی کون سی قسم ہے؟وجہ بھی بتائیں۔
ناطق ، انسان۔ جسم نامی ، شیر۔ صاہل ، فرس ۔ ناھق ، حمار۔ جسم نامی ، درخت انار۔
حساس ،انسان۔ حیوان ، فرس۔ جسم ، پتھر۔

*....*....*....*


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular