کلی عرضی کی تقسیمات

کلی عرضی کی دوطرح سے تقسیم کی جاتی ہے ۔
    ۱۔'' ایک حقیقت کے افرادکے ساتھ ''خاص ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے ۔
    ۲۔ ''معروض'' سے جدا ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔

۱۔''ایک حقیقت کے افراد کے سا تھ'' خا ص ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے کلی عرضی کی تقسیم

اس اعتبار سے کلی عرضی کی دوقسمیں ہیں:
۱۔خاصہ        ۲۔عرض عام

۱۔خاصہ:

    ''ھُوَ کُلِّیٌّ خَارِجٌ عَنْ حَقِیْقَۃِ الأَفْرَادِ مَقُوْلٌ عَلیٰ أَفْرَادٍ وَاقِعَۃٍ تَحْتَ حَقِیْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ'' یعنی خاصہ وہ کلی ہے جو افراد کی حقیقت سے خارج ہواور ایسے افراد پربولی جائے جوایک ہی حقیقت کے تحت واقع ہوں جیسے: ضاحک انسان کیلئے۔ اسے'' عرض خاص'' بھی کہا جاتاہے۔

وضاحت:

    ضاحک انسان کیلئے خاصہ ہے کیونکہ یہ انسان کی حقیقت(حیوان ناطق)سے خارج ہے اور یہ ( یعنی ضحک ) صرف اورصرف انسان ہی کے افراد میں پایا جاتاہے۔
۲۔عرض عام:

    ''ھُوَ کُلِّیٌّ خَارِجٌ عَنْ حَقِیْقَۃِ الأَفْرَادِ مَقُوْلٌ عَلیٰ أَفْرَادٍ وَاقِعَۃٍ تَحْتَ حَقِیْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ وَعَلیٰ غَیْرِھَا'' یعنی عرض عام وہ کلی ہے جوافرادکی حقیقت سے خارج ہواورایسے افراد پر بولی جائے جوایک حقیقت کے تحت واقع ہوں اور ایسے افراد پربھی بولی جائے جن کی حقیقت مختلف ہو۔ جیسے: ماشی انسان کے افراد کیلئے بھی بولا جاتاہے اورغنم، فرس کے افرادکیلئے بھی بولا جاتاہے ۔

خاصہ کی اقسام

خاصہ کی دو قسمیں ہیں:         ۱۔خاصہ شاملہ     ۲۔ خاصہ غیر شاملہ

۱۔ خاصہ شاملہ:

    وہ خاصہ ہے جوان تمام افراد میں پایا جائے جن کا وہ خاصہ ہے جیسے: کاتب بالقوہ ہونا انسان کیلئے۔

    نوٹ: بالقوۃ سے مراد کام کرنے کی صلاحیت ہو لیکن اس وقت نہ کرے۔

۲۔خاصہ غیرشاملہ:

    وہ خاصہ ہے جو ان تمام افراد میں نہ پایا جائے جن کا وہ خاصہ ہے بلکہ بعض افراد میں پایا جائے جیسے: کاتب بالفعل ہونا انسان کیلئے۔

نوٹ: بالفعل سے مراد کام کرنے کی صلاحیت بھی ہو اور اس وقت کرے بھی۔

فائدہ:

    کلی ذاتی وعرضی کی ایک اور بھی تعریف کی گئی ہے ۔
 کلی ذاتی:

    وہ کلی ہے جواپنے افراد کی حقیقت میں داخل ہو ۔

کلی عرضی:

    وہ کلی ہے جواپنے افراد کی حقیقت میں داخل نہ ہو۔

دونوں میں فرق:

    کلی ذاتی وعرضی کی مشہور تعریفات اور مذکورہ بالا تعریفات میں فرق یہ ہے کہ مشہور تعریف کے مطابق نوع ،کلی ذاتی کی ایک قسم ہے مگر مذکورہ بالا تعریفات کے مطابق نوع کلی عرضی کی قسم بن جائے گی ،کیونکہ یہ اپنے افراد کی حقیقت میں داخل نہیں بلکہ یہ اپنے افراد کی حقیقت کا عین ہے۔

فائدہ:

    کلی ذاتی وعرضی کی پانچوں قسموں کو کلیاتِ خمسہ کہاجاتاہے۔

٭٭٭٭٭


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular