چوتھی حدیثِ پاک کی آٹھویں سند

   علامہ ابو بکر بن ابی شیبہ (235-159ھ) اورامام احمد بن مَنیع(244-160ھ) رحمہمااللہ تعالیٰ دو نوں اپنی اپنی'' مُسْنَد '' میں فرما تے ہیں کہ یزید بن ہارو ن ، عوام بن حوشب سے ، وہ طلحہ بن نافع ابو سفیان سے اور وہ حضرت سيدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص شہنشاہِ خوش خِصال،پیکرِ حُسن وجمال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ورضی اللہ تعالیٰ عنھا کے پاس سے گزرا۔صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ۔تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''اسے کون قتل کریگا؟'' حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''مَیں۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف گئے مگر اسے نماز کی حالت میں کھڑا پایا۔اس نے نشان لگا کر اپنے لئے جگہ مخصوص کر رکھی تھی ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ واپس لوٹ آئے اور اسے نماز کی حالت میں قتل نہ کیا۔

    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھرارشادفرمایا:''اسے کون قتل کرے گا؟'' حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''میں قتل کروں گا۔''پس آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف گئے مگر اسے اسی مخصوص جگہ پر نماز کی حالت میں کھڑا دیکھا تو واپس لوٹ آئے اور اسے قتل نہ کیا ۔

    سرکارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ،باعث نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا: ''اسے کون قتل کرے گا؟ ''حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عرض کی: ''اسے مَیں قتل کرو ں گا ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''تم ہی ایسا کرتے مگرمجھے لگتا ہے کہ تم اسے نہيں پاؤگے ۔''آپ رضی اللہ تعالی عنہ اس کی طرف گئے تو وہ جا چکا تھا۔

(مسندابی یعلٰی،مسندجابربن عبداللہ،الحدیث:۲۲۱۲،ج۲،ص۳۳۸)

    امام ابویعلٰی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس حدیثِ پاک کی تخریج یوں کرتے ہیں کہ ابو خیثمہ ، یزید بن ہارون سے اس حدیثِ پاک کو روایت کرتے ہیں ۔

    یہ سندامام مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شرط کے مطابق صحیح ہے۔یزید بن ہارو ن اور عوام بن حوشب صحیحین کے راويوں میں سے ہیں اور ابوسفیان طلحہ بن نافع ،مسلم شریف کے راویوں میں سے ہيں، اگر حدیث کی اس سند کے علاوہ کوئی اور سندنہ بھی ہوتی تو بھی یہ سند اس حدیث کے ثبوت اور صحت کے لئے کافی ہوتی ۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular