پانچویں حدیثِ پاک

    سیدناامام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(241-164ھ)اپنی''مُسْنَد۱؎''میں فرماتے ہیں :''رَوْح،عثمان الشحام سے،وہ مسلم بن ابو بکرہ سے اور وہ اپنے والد حضرت سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبئ پاک،صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز کی طرف جاتے وقت ایک شخص کے قریب سے گزرے جوسجدہ میں تھا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادافرمائی اورواپس تشریف لائے تووہ شخص ابھی تک سجدہ میں ہی تھا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم وہاں ٹھہرگئے اور ارشاد فرمایا:''اسے کون قتل کریگا؟''ایک شخص کھڑا ہوا اس نے اپنی آستینیں چڑھائیں، تلوار سونتی اور اسے لہرایاپھرعرض کرنے لگا :''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!میرے ماں باپ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر قربان!میں سجدہ کرنے والے ایسے شخص کوکیسے قتل کرو ں جو یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور( حضرت )محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے خاص بندے اوررسول ہیں؟''

    حضور نبئ کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ ارشاد فرمایا: ''اس شخص کو کون قتل کرے گا؟''ایک دوسرے شخص نے کہا:''مَیں قتل کروں گا۔''اس نے بھی اپنی آستینیں چڑھائیں ، تلوار سونتی ، اسے لہرایا مگر اس کے ہاتھ کانپنے لگے،عرض کرنے لگا:''یارسولَ اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !میں سجدہ کرنے والے ایسے شخص کو کیسے قتل کردو ں جو یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور(حضرت)محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں؟''

    سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہ،باعث نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:''اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ـ  قدرت میں میری جان ہے!اگرتم اسے قتل کردیتے تو وہ پہلا اور آخری فتنہ ہوتا۔''

(المسند للامام احمدبن حنبل،حدیث ابی بکرۃ،الحدیث:۲۰۴۵۳،ج۷،ص۳۱۷)

    یہ سندبھی امام مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شرط کے مطابق ہے ۔''رَوْح'' صحیحین کے راویوں میں سے ہے اور عثمان الشحام اورمسلم بن ابوبکرہ دونوں مسلم شریف کے راویوں میں سے ہیں ۔گذشتہ روايت میں حضرت سیدناجابررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روايت سے مغایرت (یعنی فرق)ہےشایدیہ کوئی اور واقعہ ہوجو کسی او رشخص کے ساتھ پیش آیا ہو پس حضرت سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روايت ان احادیث مبارکہ میں سے پانچویں حدیث ہے جن پر ہم نے اعتمادکیاہے۔


۱؎ مسند الامام احمد بن محمد بن حنبل مسند احمد ۳۰ ہزار احادیث اور ۱۴ جلدوں پر مشتمل ہے۔
(کشف الظنون،ج۲،ص۱۶۸۰)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular