سفر کے معمولات

1۔ روزانہ کے خرچ کا مکمل حساب (ایک علیحدہ ڈائری میں) رکھیے۔
2۔ استنجا خانوں میں سمت قبلہ کی احتیاط رکھیے اور ٹشو پیپر کے استعمال سے پرہیز کیجیے۔
3۔ پورے سفر خصوصاً ایام حج میںFast Food سے پرہیزکیجیے نیز پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیجیے اور توانائی کے لیے گلوکوز وغیرہ استعمال کیجیے۔
4۔ کھانے کے لیے پاکستانی ہوٹل کا انتخاب کیجیے۔اس بات کا خاص خیال رکھیے کہ گوشت مسلمان کے ہاتھ سے ذبح شدہ ہو۔ فریزر کا گوشت مشکوک ہے۔
5۔ نوافل پر قضائے عمری کو فوقیت دیجیے۔
6۔ گلے میں لٹکانے والا چھوٹا بیگ (ضروری سامان کے لیے) اور معلم کارڈ ہر وقت ساتھ رکھیے۔
7۔ کس مقام پر نماز قصر ہوگی اور کس مقام پر پوری ادا کی جائے گی اس کے مسائل تفصیل سے سمجھ لیجیے (بالخصوص حج کے ایام کے لیے )یا درہے کہ دوران سفر سنتیں اور نوافل معاف نہیں۔(اس کتاب کے مسائل کے حصہ میں نماز مسافر کی مختصر تفصیل درج کی گئی ہے)۔
8 ہر کام میں سنتوں کا پاس اور ادب کا لحاظ رکھیے۔
9۔ تسبیح ہر وقت ہاتھ میں رکھیے۔
10۔ ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کیجیے۔
11۔ تحیةالوضو اور تحیةالمسجد کی عادت ڈالیے۔
12۔ احرام کی حالت کے علاوہ ہر وقت سر ڈھانکنے اور عمامے کی عادت ڈالیے۔عورتیں چہرے کا بھی پردہ کریں۔
13۔ پورا سفر باآواز بلند ہنسنے، ہنسی مذاق نیز غیبت، چغلی، جھوٹ اور عیب جوئی وغیرہ وغیرہ سے پرہیز کیجیے (بچاؤ کے لیے اپنے آپ کو سزا دینے والا طریقہ استعمال کیجیے)
14۔ لوگو ں سے الجھنے سے پرہیز کیجیے۔
15۔ بیگ میں فوٹو وغیرہ رکھنے اور بیگ پر الکحل والے قلم سے لکھنے میں احتیاط کیجیے، ورنہ نماز میں وہ بیگ جسم سے جدا کر لیجیے۔
16۔ تمام ضروری کاغذات کی ایک کاپی ہر وقت اپنے ساتھ، دوسری بڑے بیگ میں رکھیے۔
17۔ عورتیں بغیر محرم سفر سے پرہیز کریں۔
18۔ وہاں کے لوگوں کے افعال و حرکات پر اعتراض سے پرہیز کیجیے۔
19۔ قطب نما ہر وقت ساتھ رکھیے۔
20۔ اپنے سامان اور رقوم وغیرہ کی حفاظت کیجیے (خصوصاً حالت احرام میں اور ایئرپورٹ پر)
21۔ عمر رسیدہ افراد اور بزرگوں کی خدمت کا شرف حاصل کیجیے۔
22۔ بدعقیدہ لوگوں سے بہت دور رہیے (خصوصاً نماز میں)
23۔ کھانا پکانے اور کپڑے دھونے کا انتظام ہو سکے تو اپنے ہاتھ سے کیجیے۔
24۔ حالت احرام میں عورتیں پنکھے وغیرہ سے پردہ کریں۔
25۔ بدنظری سے ہر وقت پرہیز کیجیے۔
26۔ نیند کم سے کم کرنے کی کوشش کیجیے۔
27۔ ہر مقدس مقام کا نقشہ ذہن نشین کرنے کی کوشش کیجیے۔
28۔ ہو سکے تو تمام سفر ننگے پیر یا پھر ضرورتاً موزے کے ساتھ کیجیے۔
29۔ غصہ پر کنٹرول کیجیے۔
(الف) اپنے گناہوں پر نظر کیجیے اور دل کی طرف نظر کر کے یہ آیت پڑھیئے:

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular