جملہ فعلیہ کی تعریف:
وہ جملہ جو فعل اور فاعل سے مرکب ہو۔ جیسے: جَاءَ زَیْدٌ۔
فائدہ:
(۱)فعل کو''مسند''اور فاعل کو''مسند الیہ''کہتے ہیں ۔
(۲)ہر فعل چاہے لازم ہو یا متعدی اپنے فاعل کو رفع دیتا ہے(۱)اور متعدی ہوتو فاعل کو رفع دینے کے ساتھ ساتھ مفعول بہ کو نصب بھی دیتاہے۔ جیسے: شَرِبَ الْوَلَدُ اللَّبَنَ۔
فاعل کی تعریف:
وہ اسم جس سے پہلے کوئی فعل یا شبہ فعل (اسم فاعل ،اسم مفعول، صفت مشبہ، اسم تفضیل یا مصدر) آجائے اور وہ فعل یا شبہ فعل اس اسم کے ساتھ قائم ہو۔ جیسے: جَاءَ زَیْدٌ، زَیْدٌ ضَارِبٌ أَبُوْہ،۔
0 Comments: