جو بے تُکی باتیں کر کے،غصّے سے جھاڑکر لوگوں کے دل دُکھا بیٹھتا ہو وہ روزانہ اَسْتَغفِرُاللہ سو مرتبہ ( اول آخرایک بار درود شریف) پڑھے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بد زبانی کی عادت نکل جائیگی۔مسلمانوں کی ناحق دل آزاریاں کر بیٹھنے کی صورت میں اللہُ تَوّاب عَزَّوَجَلَّ کی جناب میں توبہ کے ساتھ ساتھ جن جن کا دل دُکھایا ہو اُن سے مُعافی مانگنا ضَروری ہے۔
حضرت سیِّدُنا حُذَیْفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بارہ گاہِ رسالت میں زَبان کی تیزی کی شکایت کی تو فرمایا، تم استِغفار کو لازِم کیوں نہیں کر لیتے ؟ بے شک میں دن میں سو بار استِغفار کرتا ہوں۔ (مُسنَد اِمام اَحمد بن حَنبل ج9 ص 95 ص حدیث23400 )
0 Comments: