(1)حضرتِ خاتونِ جنّت سَیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو محبوبِ ربِّ ذُوالمِنَن،سلطانِ زمین و زَمَن ، شَہَنشاہِ شیریں سُخَن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تھکن کا یہ علاج ارشاد فرمایا:'' سوتے وقت 33 بار سُبحٰنَ اللہ 33 بار اَلحمدُ للہِ 34بار اللہُ اکبر پڑھ لیا کرو ۔
(صَحِیح مُسلِم ص۱۴۶۰حدیث۲۷۲۸ )
(2) یَاقُدُّوسُ کا جوکوئی (چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے )وِرد کرتا رہے گا اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تھکن سے محفوظ رہے گا(3) لیموں کا شربت شکر ڈال کر پینے سے بھی تھکن دُور ہو جاتی ہے(4) دو بڑے چمچے خالص شہد ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیجئےاِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تھکن دُور ہو جائیگی
0 Comments: