مشایخ اشرفیہ کا اعلان


*::: مشایخ اشرفیہ کا اعلان - ہم حکومت کی شریعت میں مداخلت کی پر زور مذمت کرتے ہیں! :::*

*مظہر غوث العالم، شیخ الاسلام والمسلمين، رئيس المحققين، اشرف الاشراف، صاحب تفسیر اشرفی، جانشین محدث اعظم ہند حضرت علامہ مولانا سید محمد مدنی اشرفی جیلانی کچهوچهوی مدظله العالی کی موجودگی اور سرپرستی میں 16 اکٹوبر بروز اتوار احمدآباد، گجرات میں "جشن سید" سے لاکهوں سنی مسلمانان ہند سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ محدث اعظم ہند کچهوچهوی - فاضل بغداد حضرت علامہ مولانا سید حسن عسکری میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی مدظله العالی نے بھارت حکومت کی طلاق ثلاثہ و دیگر قوانین اسلام میں مداخلت کی جم کر مذمت کی۔*

*خطاب کرتے ہوئے حضرت فاضل بغداد نے کہا:*

*تجھ سے ڈرتے نہیں اے قوت لشکر والے!*
*ہم غلامان محمد ہیں بہتر والے!*

*ظلم کر ظلم میرے صبر کی کیا حد ہے نہ پوچھ!*
*شکوہ دریا کا نہیں کرتے سمندر والے!*

*کیوں تڑپتا ہے ہمیں دیکھ کر دریائے فرات!*
*آب سے پیاس بجھاتے نہیں کوثر والے!*

*دیکھ نیزہ پر میرے سر کو تجھے یاد رہے!*
*سر کٹاکر بھی نہیں جھکتے پیمبر والے!*

*اگر بھارت اور ساری دنیا میں امن و شانتی چاہئے، آتنکواد سے چھٹکارا چاہئے، نیاے چاہئے، اپراد مکت دھرتی چاہئے، تو دنیا کی کوئی فوج، کوئی عدالت اتنا کام نہیں کر سکتی جتنا کام مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شریعت کر سکتی ہے!*

*جو لوگ کہتے ہیں کہ شریعت کے قانون میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے! مرد و عورت سب کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ہے، ان کو وہ سانحہ یاد کرنا چاہئے کہ دلی کی سڑکوں پر جو جرم ہوا پورے بھارت کی نگاہیں جھک گئیں!*

*بھارت سرکار کو اس وقت یاد آیا کہ سخت سے سخت قانون بنانا پڑےگا کہ جو سانحہ دلی کی چلتی ہوی بس میں ایک عورت کے ساتھ ہوا ویسا سانحہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، مگر دہلی سے لے کر یوپی تک اور گجرات تک اس واقعہ کے بعد ہزاروں واقعات ہوے!!!*

*مسئلہ کا حل نہیں ہوا، اپراد پر انکش نہیں لگا، جرم ختم نہیں ہوا، جب کہ اس وقت بھارت سرکار نے ریٹائرڈ جج ورما کی ادھیکشا میں ایک سمیتی بنائی تھی کہ وہ سمیتی طے کرے گی کہ ایسے اپراد پر کیا قانون بنایا جائے۔ اسے ہزار مشورے پہونچے، حل نہیں نکل رہا تھا، اسی سمے مسلمانوں نے نہیں کچھ غیر مسلموں نے یہ سجھائو دیا کہ ورما صاحب اگر آپ کو اپراد سے نجات دلانا ہے تو وہی قانون لائیے جو 1400سال پہلے محمد رسول اللہ نے قانون لا یا تھا!*

*جس نکاح کے طریقے کو رسول نے جائز کہہ دیا، جس طلاق کا طریقہ رسول نے بتادیا ............ ہم مرتے دم تک اس راستے سے ہٹیں گے نہیں!*

*ہم جانتے ہیں کہ ہمارا سمیدھان عوام کے فائدے کے لیے ہے، مگر دوستو ایک وہ قانون ہے جو اللّہ کے رسول لیکے آئے، کبھی کوئی کمی اس میں ہو ہی نہیں سکتی، ضرورت ہے اس کو سمجھنے کی!!!*

*آج اگر یہ کہا جائے کہ اسلام میں عورتوں کے حقوق کی بات نہیں ہوتی، عورتوں کے حقوق کو دبایا جاتا ہے، یہ ہماری اپیل ہے کہ ہماری اسلامی خواتین وہ اسلامی حدود کا لحاظ کرتے ہوے اپنی آواز پارلیمینٹ تک پہونچائیں، اور یہ بتادیں کہ ہمارے لیے ہمارے اسلام نے جو قانون دیا ہے ہم اسی کو تسلیم کرینگے!!! یہ مہم پورے بھارت میں چل رہی ہے!!!*

*یہ اسلام ہی کا قانون ہے کہ جو باپ اپنی بیٹی کو زندہ در گور کردیتا تھا، جس قوم میں ظلم و بربریت کی انتہا نہ تھی، ایسے جرائم پر روک لگانے والا قانون اسلام ہی کا قانون ہے!*

*جنگ کربلا کا مقصد بھی یہی تھا کہ قانون شریعت کی حفاظت ہو!!!*

*ہم سب کو چاہئے کہ ہم قانون شریعت کی حفاظت کریں اور اس پر عمل کریں!*

*خطاب کے اختتام پر سجادہ نشین آستانہ محدث اعظم ہند نے جلسہ میں موجود تمام مرد وخواتین سے ہاتھ اٹھوا کر یہ پوچھا کہ:*

*ہمیں بھارت میں شریعت کا تحفظ کرنا چاہیے کہ نہیں؟؟؟ ہمیں اپنے نکاح و طلاق کے مسائل شریعت کی روشنی میں حل کرنا چاہئے کہ نہیں؟؟؟*

*تو سبھوں نے اپنا ہاتھ اٹھا کر ایک آواز میں جواب دیا کہ ہم اپنے شرعی قانون کو ہی اپنائیں گے۔*

*فاضل بغداد نے مزید ارشاد فرمایا کہ:*

*ہر ہندوستانی مسلمانوں کی ایک ہی آواز ہے کہ ہمیں اسلامی قانون پیارا ہے، شریعت میں کسی حکومت کی مداخلت ہمیں منظور نہیں!*

*بھارت سرکار دوارا دائر کیے گئے طلاق ثلاثہ کے خلاف حلف نامے کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں!!!*

*اجلاس کی سرپرستی حضور شیخ الاسلام سید محمد مدنی اشرفی جیلانی کچهوچهوی مدظله العالی بنفس نفیس فرما رہے تھے، خطیب اعظم ہند غازی ملت حضرت علامہ مولانا سید ہاشمی میاں اشرفی جیلانی مدظله العالی، غازی دوراں خطیب اہل سنت حضرت علامہ مولانا سید قاسم اشرف اشرفی جیلانی قبلہ، جانشین شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا سید حمزہ اشرف اشرفی جیلانی قبلہ، حضرت علامہ مولانا سید شبلی اشرف اشرفی جیلانی قبلہ، شہزادہ غازی ملت حضرت سید سبحانی اشرف اشرفی جیلانی قبلہ، حضرت علامہ مولانا سید طلحہ اشرف اشرفی جیلانی قبلہ، شہزادہ غازی ملت حضرت سید صمدانی اشرف


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular