ایک عاشقِ الٰہی

ایک عاشقِ الٰہی



    حضرت سیِّدُنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں :''میں نے ایک کمزور، زرد رنگ اور دُبلی ٹانگوں والانوجوان دیکھا جو زادِ راہ اور پانی کے بغیر سفر کر رہا تھا، نہ ہی اس نے جوتے پہن رکھے تھے ۔ میں نے اسے سلام کیا اور پوچھا:''کیا بات ہے میں تمہیں اس حال میں دیکھ رہا ہوں؟'' تو وہ رونے لگ گیا۔پھر اُس نے چند اشعار پڑھے، جن کا مفہوم کچھ اس طرح ہے:
    ''میرے دل میں جو موجود تھااس سے میرا بدن پگھل گیااور میرے بدن میں جو کچھ تھا اس سے میرا دل پگھل گیا۔ اب چاہو تو میری رسی کاٹ دو اور چاہو تو جوڑدو۔ میری نظر میں تمہاری طرف سے ہر عمل اچھا ہے۔ لوگو ں کا مجھے ''دیوانہ'' کہنا صحیح تو ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ میں کس کی محبت میں دیوانہ ہوں۔'' 
    حضرت سیِّدُناذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں :''پھر میں نہ جان سکا کہ وہ نوجوان کہا ں گیا۔''
    اے بھائی!دیکھ!ان ہستیوں کا معاملہ بہترین ہے، ان کی منزل کتنی عمدہ ہے!ان کا انجام کتنا اچھا ہے! ان کا میل کچیل بھی کتنا صاف شفاف ہے! بے شک لوگوں کی زندگی اس وقت تک بے غبار نہیں ہوتی جب تک انہیں ابتلا ء و آزمائش کے کنوئیں میں ڈال نہ دیا جائے۔ان کے دل غربت وافلاس میں مطمئن دکھائی دیتے ہیں اور یہ لمبی اُمیدیں نہیں رکھتے۔اور انہیں (بروزِ قیامت) تمام مخلوق کے سامنے شوق (یعنی دیدار الٰہی عَزَّوَجَلَّ )کے بازار میں پکاراجائے گا،''کیا تم آزمائش میں صبر کرتے رہے؟'' تو یہ جواب دیں گے: ''جی ہاں!''پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں توفیق کی پاکیزہ شراب کے جام پلائے گا جن پر تصدیق کی مہر لگی ہوگی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے نفس کی مذمت کرتے ہیں اور تحقیق کے چٹیل میدانوں میں غائب رہتے ہیں۔ راہِ حق عَزَّوَجَلَّ میں فقر و فاقہ سے لذّت حاصل کرتے ہیں اور بیابانوں میں خلوَتوں سے اُنْس حاصل کرتے ہیں۔ محبوب ِ اکبرعَزَّوَجَلَّ کے ذکر ِ خیر پرٹوٹ کرگر جاتے ہیں اور جب پراگندہ حال فقراء کے لئے آخرت میں عظیم انعامات کا مژدۂ جاں فزا سنتے ہیں تو ان پر وجد طاری ہو جاتا ہے۔ 
    حضرت سیِّدُنااویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب بھوک لگتی تو بستی کی طرف نکل جاتے۔ ایک دن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو ایک کتا بھونکنے لگا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''اے کتے! اسے تکلیف نہ دے جو تجھے تکلیف نہیں دیتا۔ تو وہی کھاتا ہے جو تجھے ملے اور میں بھی وہی کھاتا ہوں جو مجھے ملے۔ اگر میں جنت میں داخل ہو گیاتو میں تجھ سے بہتر ہوں اور اگر دوزخ میں داخل ہوا تو تُو مجھ سے بہتر ہے۔''


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular