اعلان سنت جماعت کا بول بالا ، ہو وہابیہ منہ کالا 1 ۔ ’’ الرشاد ‘‘ اردو ماہ نامہ ہانگل ، زیر اہتمام متبحر عالم دین اسلام حضرت دمولیٰنا مولوی سید مقبول احمد شاہ قادری کشمیری مدظلہ تعالیٰ کے اہل سنت والجماعت ہانگل کی طرف سے شائع ہو رہا ہے تاکہ کرناٹک کے مذہب سے بہت دور اور مذہب سے بہت ہی نا واقف مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرے ، مسلمانو! ایسے موقع بہت کم نصیب ہوتے ہیں یہ اللہ کا احسان عظیم ہے کہ کرناٹک میں ایک دینی اور اردو رسالہ جاری ہوجائے ، ’’ الرشاد ‘‘ میں اہل سنت وجماعت یعنی عین اسلام کے مطابق مسائل درج ہوتے رہتے ہیں اور شرارت انگیز تمام باطل فرقوں کی تردید ہوتی رہتی ہے ، تاکہ عام مسلمان گمراہ فرقے کے شرارتوں سے واقف ہوجائیں اور ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بچ جائیں ، اور اپنے خویش اقارب ، دوست احباب کو بھی بچا سکیں ، سنی بھائیو! ’’ الرشاد ‘‘ کی حفاظت کرو ، اس کا رکھنا یقینا کتب فقہ کے رکھنے کے برابر ہے ، عالم مسلمان کتب فقہ نہ خرید سکتے ہیں نہ پڑھ سکتے ہیں ، لہٰذا آپ کو ادارہ ’’ الرشاد ‘‘ مشورہ دیتاہے کہ ’’ الرشاد ‘‘ خود بھی پڑھو غور کرو اور سمجھو اور اہل و عیال کو بھی پڑھائیں اور سمجھائیں ، خود بھی عمل کریں اور اہل و عیال کو بھی عمل کرنے کی ترغیب دلائیں ، وقت نکل جانے کے بعد پچتانا بیکار ہے ۔2۔ جن سنّی حضرات کے پاس ’’ الرشاد ‘‘ مفت پہنچ رہا ہے ، یہ ان کا فرض اولین ہے کہ سوا دو روپیہ مندرجۂ ذیل پتہ پر مذریعہ منی آرڈر بھیجکر باقاعدہ خریدار بن جائیں ، اور خود بھی اس تبلیغی کام میں ہمارا ہاتھ بٹھائیں ۔3۔ ’’ الرشاد ‘‘ پوسٹل رجسٹر ہو چکا ہے ، ہر انگریزی پہلی تاریخ کو پوسٹ کیا جاتا ہے ، مہربانی فرما کر پتہ پورا اور صاف تحریر فرمائیں ۔4۔ ’’ الرشاد ‘‘ وی ، پی، پی کے ذریعہ طلب نہ فرمائیں بلکہ منی آرڈر کے ذریعہ کیونکہ وی ، پی، پی ، خرچ بنسبت منی آرڈر خرچ کے کافی زیادہ ہوتا ہے ، اور ہر خرچ خریدار ہی کے ذمہ ہوتے ہیں ۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
0 Comments: