غلام ربانی فدا کی نعتیہ شاعری


غلام ربانی فدا کی نعتیہ شاعری
سید محمد محی الدین شاہ قیسؔ 
آداب کے پہرے ہیں لکھوں تو میں کیا لکھوں 
لِلّٰہ! مجھے آقا اب فکرِ رسا دینا 
( سید محمد محی الد ین شاہ قیسؔ ) 
میرے سامنے فداؔ کے نعتیہ اشعار رکھے ہوئے ہیں ،آج پہلی بار کسی کی کتاب پر مضمون لکھنے بیٹھا ہوں ،مجھ میں یہ سکت نہیں کہ نعتیہ کتاب پرمضمون لکھ سکوں ،مگر رفیقِ دیرینہ کی فرمائش پر خود کو آزمانے کی غرض سے قبول کیا ہوں ۔
عشق جب غالب ہوتا ہے تو عاشق میں صبر کی تاب نہیں رہتی اور دل کی آگ شعلہ ور ہو جاتی ہے ،قلب کسی طرح سکوں 
نہیں پاتا حیرت واضطراب کے مقام میں بے قرار رہتا ہے اسی بے قراری کو تسکین دینے کے لئے عشق اسے عرضِ حال کی وادیوں میں ڈھکیل دیتا ہے ،یہی وہ جا ہے جہاں سے وارداتِ قلب ،رموزِعشق و اسرارکی کتھا شعر کی صورت زبانِ قلم سے صفحۂ قرطاس پر روپذیر ہوتی ہے ۔
عشق کی دو قسمیں ہیں ۱ )عشقِ حقیقی ۲)عشقِ مجازی
عشقِ حقیقی کی تعریف :۔خدااور رسول خداﷺاور ان سے منسوب چیزوں سے الحبٌّ فی اللہ کے تحت کیا جائے ۔
عشقِ مجازی کی تعر یف :۔جو دنیا اور دنیاداروں سے کیا جائے ،یا یوں کہیں جس کی طرف ہوائے نفس مائل ہو۔
عشق حقیقی میں لکھے ہوئے اشعار محامد ،نعوت اور مناقب کا مجموعہ ہوا کرتے ہیں ،جو کہ لائق تحسین ہے ،اور عشق مجازی کالہویات اور واہیات سے مرکب ،جو کہ لائق تنفر و ملامت ہے ۔ان ہی شعرا ء کے لیے اللہ تعالیٰ کا قول والشعراء یتبعھم الغاون ہے ۔
نعت کی تعریف :۔نعت اس کلام منظوم کو کہتے ہیں جو حبیب پاک ﷺکی شان اقدس میں زیب قرطاس ہو،خواہ کسی بھی ہیت شاعری میں ۔

نعت کا موضوع :۔نعت میں ہروہ موضوع شامل ہے جس میں ختم رسل ﷺکی پاکیزگی ،حسن وجمال ،اخلاق وکردار ،ولادت باسعادت ،اختیارات ،تصرفات ،معجزات وکمالات ،جودو سخا ،عفو و حلم ، لطف و عطا ، اسلامی انقلاب ،سراپا کی تعریف وتوصیف ، واقعات جہاد ،عشق ووارفتگی ،فراقِ حبیب ،ہدی�ۂدرود و سلام جیسے موضوعات کا تذکرہ ہو ۔
آپ ﷺ کی مدح و تو صیف کا بیان کر نا عین عبادت اور رو حِ ایمان ہے،اصولانبی رحمت ﷺ کی نعت خوانی کا آغاز ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کیا ۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ نعت پاک کا لکھنا کو ئی معمولی بات نہیں ،نعت بہت ہی نازک صنف سخن ہے اور فن شاعر ی کی پل صراط بھی ،کیونکہ خدا اور بندے کا فرق اسلام کا ایک بنیادی عقیدہ ہے ،نعت نگار کی ذرا سا شاعرانہ مبالغہ آرائی یاعجزبیاں کفر وضلالت کا باعث بن سکتی ہے ۔
مجروح ؔ سلطان پوری سے پوچھا گیا کہ اتنے اچھے شاعر ہونے کے باوجودآپ نے نعت کی طر ف توجہ کیو ں نہیں کی مجروح ؔ نے جواب دیاکوشش تو کی تھی کہ نعت لکھوں مگر ہاتھ کانپنے لگے اور قلم نے ساتھ نہیں دیا نبی کی شان میں لکھتے وقت ہزار بار خیال آتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ نکلے جو قابل گرفت ہو ،نعت میں لغزش ہوئی تو دنیا وا لے الگ لعنت بھیجیں گے اور خدا کا قہر الگ۔
میں آپ کو بتاتا چلوں نعت لکھنے کی بات تو بعید ہے حضرت ابوالولید حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ متوفی ۵۴ ؁ھ کے یہ شعر 
واحسن منک لم ترقط عینی واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرامن کل عیب کانک قد خلقت کما تشاء
کاصر ف ترجمہ کرتے وقت اچھے اچھے علامۂ وقت کا قلم کانپ جاتا ہے ،اسی لیئے علامہ شیخ سعدی شیرازی نے فرمایا 
لایمکن الثناء کما کان حقہ
بعدا زخدابزرگ توئی قصہ مختصر 
اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر اسداللہ خاں غالب ؔ نے یوں کہا 


غالبؔ ثنائے خواجہ بہ یزداں گذاشتیم 
کہ آں ذات پاک مرتبہ دان محمد است 
اور حقیقت بھی یہی ہے، مگر فدایانِ محمد ﷺ بساط کے مطابق اپنی بے بضاعتی کا اعتراف کرتے ہوئے آپ ﷺ کی شان میں اشعار لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تا کہ ان کا بھی نام’’ یو سف کے خریداروں‘‘میں ہو جائے، ہر شاعر لکھنے سے قبل یہ دعا ضرور کرتا ہے 
آدابِ محبت کی توہین سے ڈرتا ہوں 
تحریرِ محبت کا انداز سکھا دینا
(سید محمد محی الدین شاہ قیسؔ )
میدان نعت میں غزل کی طرح شاعر کو کو ئی آزادی یا چھوٹ نہیں ہوتی نعت گوئی بردم تیغ رکھنا ہے نعت نگار اس راہ میں بڑے ہوش و حواس کے ساتھ رہتا ہے 
بس اسی کو ہے ثنائے مصطفی لکھنے کا حق
جس قلم کی روشنا ئی میں ہو شامل احتیاط 
(حضور شیخ الاسلام اخترؔ )
اسی راہ کے راہ گیروں کو عر فی ؔ شیرازی نے یو ں مخاطب کیا
عرفیؔ ایں رہ نعت است نہ صحرا 
آہستہ کہ رہ بردم تیغ قدم را
یہ بات حقیقت اور تسلیم شدہ ہے کہ بر صغیر ہند و پاک میں سب سے پہلے نعت گوئی کا رواج دکنی زبان میں دکن سے شروع ہوا اور اس کی خوشبو اطراف و اکناف ہند میں پھیلی ،اردو کا پہلا صاحبِ دیوان شاعر ہونے کا شرف بھی دکنی باشندہ سلطان محمدقلی قطب شاہ متوفی ۹۸۸ ؁ھ کو حاصل ہے۔ 
یہ بات نا قابل فراموش حقیقت ہے کہ دکن کی زر خیز زمین نے ایک سے ایک ذی علم حضرات ،اولیاء ،صوفیا، علماء اور شعر اء کو پیدا کیاہے ،لیکن صد افسوس کہ اہل دکن نے ان اکابرین اور زعمائے دکن کو کما حقہ متعارف نہیں کروایا ۔
جواں سال ابھرتے ہوئے خوش فکر شاعر فداؔ بہت بہت قابل مبارکباد ہیں ،اس کم عمری میں وہ کام کرنے لگے ہیں جس کی توقع گنے چنے لو گوں میں ہی کی جاسکتی ہے ،فداؔ کی پیدا ئش ایک متوسط اور

مہذب گھرانے میں یکم جون ۱۹۸۸ ؁ء کوہیرور تعلقہ ہانگل شریف میں ہوئی مکمل نام غلام ربانی اور تخلص فداؔ رکھتے ہیں جو کہ اسم بامسمی ہے موصوف نے حفظ و قرات کے بعد عا لمیت کی بھی تکمیل کی اور اب ہندوستان کا منفر د سہ ماہی رسالہ’’ جہانِ نعت ‘‘میں مصروفِ کار ہیں ،موصوف کا یہ پہلا نعتیہ مجموعہ ہے جس کو آپ اپنے ہا تھوں میں دیکھ رہے ہیں ۔
شعر و شاعری میں محبت کا جذبہ فطری ہے ہر شاعر کی شاعری اس کے جذبات دل کی عکاسی ہوتی ہے ،پیشِ نظر نعتیہ اشعار سے موصو ف کی کیفیتِ قلب کا اندازہ ہوتا ہے موصوف کے اشعار تہذیب زبان وبیان اور وسعت فکر سے آراستہ نظر آتے ہیں ،ان کے نعتیہ اشعار کو پڑھنے کے بعد واقعتا دلِ مومن میں نہاں عشق نبی کی کرنیں بقعۂ نور بن جاتی ہیں موصوف کی نعتوں میں حضور پرنور ﷺ کی سرا پاتعریف وتوصیف کے ساتھ ساتھ حیاتِ طیبہ ،اخلاقِ نبوی ،مدینہ سے دوری و مہجوری ،احساسِ گناہ ،شفاعت طلبی ، حوادثِ زمانہ ،اشکِ ندامت ، حضور ﷺ کے احسانات ،درود و سلام کا تذکرہ بھی ملتا ہے ۔بطو ر مثال ملاحظہ فرمائیں 
رسول رحمت ﷺ کی ثنا ء
عرشِ علٰی پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور 
قربت رب کی پانے والے میرے آقامیرے حضور 
اللہ اللہ ان کی رفعت اللہ اللہ ان کی سیرت 
دشمن کو اپنانے والے میرے آقا میرے حضور 
حوادثِ زمانہ کا تذکرہ 
یا رسول خدا لیجئے اب خبر 
آفتوں میں ہوا مبتلا ہر بشر 
جو زمانے کے طبیبوں سے نہ اچھے ہوسکے 
ان مریضوں کی دوا ہے آمنہ کی گودمیں 

ہم کو سرکار بچالیجئے کہ ظالم انساں 
ہم پہ کرنے کو مشقِ ستم آتے ہیں 
مدینہ طیبہ میں حاضری کا متمنی اشکِ ندامت کے ساتھ 
رورو کے کر رہا ہے فداؔ بس یہی دعا 
یا رب سفر مدینہ کا ہوتا دکھا ئی دے 
یادِ نبی میں آنسوں رہ رہ کے بہہ رہے ہیں 
کب دل حزیں نہیں ہے کب چشم نم نہیں ہے 
تصرف واختیاراتِ حبیب پاک ﷺ کا تذکر ہ 
شق القمر کا معجزہ دکھلا کے آپ نے 
مکہ کے بدووں کو مسلماں بنا دیا 
پتھروں نے بند مٹھی میں بصد عجز و نیاز 
آپ کا کلمہ پڑھا آقائے من پیارے نبی 
احساس گناہ 
نیچی نظریں کئے دربار میں ہم آتے ہیں 
غم کے مارے ہیں لئے سیکڑوں غم آتے ہیں 
ہم خطاکار ہیں اور آپ کا در ہے اقدس 
شرم آ تی ہے یہ کہتے ہوئے ہم آتے ہیں 
سرے محشر ملے گا آسر اان کی شفاعت کا
گناہوں سے پشیما ں ہوکے جب دل ڈوبتا ہوگا
در ودو سلام کا تذکرہ 
مدینے کے آقا غلاموں کے سرور درودوسلام اے نبی پیش تم پر 
مکرم ،مطہر ،معطر ،منور درودو سلام اے نبی پیش تم پر 
لب پر میرے درود ہو اور دم تمام ہو 
یوں میری زندگی کی مدینہ میں شام ہو 

یہ تھے فداؔ صاحب کے نعتیہ کلاموں میں سے کچھ اشعار جس کو مشتے نمونہ از خروارے کے طور پر ذکر کیا گیا ،واقعی فداؔ صاحب کے اشعار عشق نبوی ﷺ میں ڈوبے ہوئے ہیں ،اللہ تعالی سے دست بدعا ہوں کہ مولیٰ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے جیسے ہمارے اقوال ہیں ویسے احوال بھی فرمائے ۔
آخر میں ایک بات بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں آج کل کچھ بد عقیدہ لوگ بھی خود کو عاشقِ رسول ﷺ ظاہر کرنے کے لئے نعت پاک لکھنے لگے ہیں میں اس بارے میں زیادہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ لوگ آقا ﷺ کے معجزات واختیارات اور باحیات ہونے کا عقیدہ جب تک تسلیم نہیں کرلیتے نعتیہ شاعری کیا اس کی دہلیز تک بھی نہیں پہنچ سکتے 
شعور و ادراک کو بھیک ،احساس و فکر کو توانائی رسو ل رحمت ﷺ کو باحیات اور آپ کے معجزات کو تسلیم کرنے پر ملتی ہے ،ورنہ الفاظ چند لکیروں کے نام کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتے ،لکیریں تو کاغذ پر بے شعور بچے بھی کھینچ دیتے ہیں لکیروں کو آقاﷺ کی تعظیم و احترام کے سبب زبان ملتی ہے وہ لوگ کیا خاک آقا ﷺ کی شان میں اشعار قلمبند کریں گے جن کے عقائد ہی درست نہیں ،اللہ تعا لیٰ ہدایت عطافرمائے ۔
آمین 
بجاہ سیدالمرسلین وآلہ اجمعین 
فقط 
بندۂ عاصی 

سید محمد محی الدین شاہ قیسؔ  

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular