حضور شیخ الاسلام والمسلمین رئیس المحقیقین حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی ولنورانی کا خاندان
ملک سمنان ایران کے دار سلطنت طیران کے قریب واقع ہے یہاں حسینی ساداتِ کرام کا ایک قبیلہ جوکہ ملک سمنان کے تخت وتاج کا مالک تھا ، زندگی بسر کررہا تھا ۔ اس علاقے کی حکومت کی سب سے اہم خصوصیت یہ تھی کہ اس عظیم الشان حکومت میں ہر سمت عدل و انصاف ۔ اتحاد و خلوص ۔ مساوات و یکجہتی اور دیانتداری کا پرچم بلند تھا ۔
اس دور میں شہنشاہِ وقت ۔مخزنِ علم وحمکت ۔تارک السلطنت ۔ محبوبِ یزدانی حضور مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ کی حکومت کا چرچا تھا۔ اس عظیم الشان حکومت کے باوجود آپ پر فقیرانہ زندگی کا رنگ چڑھا ہوا تھا ، آپ کا دل ودماغ ترکِ دنیا کر چکا تھا ، اسلئے تقریباً دس سال حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پچیس سال کی بھرپور جوانی میں آپ نے تخت وتاج کو ٹھوکر مار کر اپنے آپ کو دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کر دیا اور اپنے وطنِ عزیز کو خیرباد کر کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور کئی اولیائے کرام سے فیوض و برکات حاصل کر تے ہوئے ہزاروں لاکھوں تشنگانِ معرفت کو علومِ معرفت و حقیقت کا جام نوش فرماتے ہوئے انکے قلوب و ضمیر کو سیراب کیا ۔
اسلام کی ترویج و اشاعت کی خاطر اپنی ساری زندگی سیر و سیاحت میں گزار نے کے بعد آپ نے اپنی آخری آرام گاہ کیلئے سرزمینِ کچھو چھہ شریف کو اپنے پیر و مرشد کے اشارے پر پسند فرمایا ۔
آپکے پیر و مرشد مخدوم العالم حضرت شیخ علاؤ الحق پنڈوی علیہ الرحمتہ والرضوان نے آپکی کمالِ اطاعت پر یہ بشارت دی تھی۔ کہ سید اشرف مبارک ہو تمہارے فرزندِ دینی کیلئے بارگاہِ پروردگار میں خواہش کی ہے تمہارے واسطے فرزند سر حلقہ سلسلہ اور تمہارے خاندان کا پیشوا ہو ۔ اور تمہارا نام زمانہ میں اس فرزند سے روشن ہو ۔۔۔
آپکے پیرو مرشد کی بشارت کے مطابق حضرت سید عبدالرزاق نورالعین کی شکل میں ایک ایسا فرزند جلیل ملا کہ سارا زمانہ اس معنوی فرزند جلیل پر ناز کرتا رہا ۔۔
آ پ نے اپنی ظاہری زندگی ہی میں اپنے بھانجے ۔ حضرت سید عبدالرزاق نورالعین رضی اللہ عنہ کو اپنی فرزندی کی سعادت سے سرفراز فرما کر اپنی ظاہری زندگی کے بعد اپنے عظیم مشن کے لئے چن لیا تھا ۔
حضرت سید عبدالرزاق نورالعین رضی اللہ عنہ کی نسل سے رب تبارک و تعالیٰ ﷻ نے ہر دور میں ایک سے ایک روحانی فرزند عطا فرمائے ، جنہوں نے اپنے اپنے دور میں لاکھوں ہزاروں حق کے متلاشیوں کو علومِ حقیقت و معرفت سے سیراب فرمایا ۔
خاندانِ اشرفیہ تارک السلطنت محبوبِ یزدانی حضور سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ کی ذات سے نسبت پاکر خاندانِ اشرفیہ کے نام سے شہرت حاصل کر لی ، جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ہر خاص وعام کی زبان سے سلسلۂ اشرفیہ کا چرچا ہر سو ہونے لگا ۔ اور ساری پیاسی انسانیت اس چشمۂ علم و فضل میں کشاں کشاں چلے آنے لگی اور ساری دنیا میں لاکھوں فرزندانِ توحید اس پرچم اشرفی تلے اکھٹا ہونے پر سعادت مندی تصور کرنے لگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور شیخ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی ۔ حضرت سید عبدالرزاق نورالعین رضی اللہ عنہ کی 17 ویں پشت پر ہیں ،
0 Comments: