گلزارِ نعت کاایک تنقیدی جائزہ

گلزارِ نعت کاایک تنقیدی جائزہ

مبصر؛ڈاکٹرمحمد حسین مُشاہدؔ رضوی، مالیگاؤں09021761740


جنوبی ہند کے نو عمر و تازہ کار نعت گو شاعر و ادیب ، عالم و صحافی مولانا غلام ربانی فداؔ صاحب نے دنیاے ادب کے لیے اپنی تقدیسی شاعری کا اولین دل کش ودل نشین تحفہ ’’گلزارِ نعت‘‘ کے نام سے پیش کیا ہے ۔ جو اپنے دامن میں الفت و عقیدتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تعظیم و توقیرِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے خوش نما گوہرہاے آب دار لیے ہوئے ہے۔فدا ؔ صاحب نے ’’گلزارِ نعت‘‘ کا انتساب جہانِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوب کر طلوع ہونے والے درخشاں ستاروں کے نام کرتے ہوئے اپنے اولین و حسین گلدستۂ عقیدت و محبت کو ان مقدس ہستیوں کے نام نذرانۂ عقیدت کیا ہے جن کی آنکھیں حسرتِ دیدارِ گنبدِ خضرا میں خاموش و پُرسکوں راتوں میں اشکوں کے گوہرِ نایاب لُٹا تی ہیں۔ فداؔ صاحب کا یہ والہانہ اظہاریہ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دربارِ مدینہ کی حاضری کے لیے بے قرار دلوں کے تئیں ان کے مخلصانہ سوزِ دروں کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے ۔ فدا ؔ صاحب کا یہ خوب صورت اور پاکیزہ تصور و تخیل آپ کے سچے عاشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) اورمخلص خادمِ نعت ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ 
نعت گوئی ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں؛ بل کہ یہ شرف اسی سعادت مند کو حاصل ہوتا ہے جس پر فضلِ خداوندی اور فیضِ جنابِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی پُر نور چادر سایا کناں ہوتی ہے۔ سچ کہا ہے کہنے والوں نے کہ نعت گوئی کسبی نہیں بل کہ وہبی چیز ہے ۔ اچھے اچھے نام ور شعرا بھی اس میدان میں اپنا فکری و فنی اظہاریہ پیش کرنے سے گریز کرتے نظر آتے ہیں ۔ فداؔ صاحب لائقِ تحسین و آفرین ہیں کہ انھوں نے انتہائی قلیل عمری میںمیدانِ نعت گوئی میں قدم رکھا اور کامیابی کی منزلیں پار کررہے ہیں؛ جس کا ثبوت پیشِ نظر مجموعۂ کلام ’’گلزارِ نعت ‘‘ ہے ۔ ۱۹۸۸ء میں آنکھ کھولنے والا یہ نوعمر شاعر بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میںجن شاعرانہ نزاکتوں اورفنی لطافتوں کے ساتھ نغمہ سرا و نوا سنج ہے ۔ ان کو دیکھتے ہوئے عقل متحیر ہوئے بغیر نہیں رہتی ۔کہیں کہیں زبان و بیان کی خامیاں راہ پاگئی  ہیں لیکن کہیں کہیں یہ احساس ابھرتا ہے کہ یہ اتنی کچی عمر کے شاعر کا کلام ہے یا بڑی عمر کے کسی کہنہ مشق شاعرکا …     
’’گلزارِ نعت ‘‘ میں شامل نعتیہ کلام شاعرِ محترم کی ذاتِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے الفت و عقیدت کے اظہار میں محتاط رویوں کا حامل نظر آتا ہے۔ آپ نے نعتیہ شاعری کے اصول و ضابطہ کو فنی و شعری مہارت کے ساتھ برتنے میں کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چوں کہ آپ نے نعتیہ ادب کا وسیع مطالعہ و مشاہدہ کیا ہے۔نعتیہ ادب پر جاری کتابی سلسلوں کو گہرائی سے پڑھا اور پرکھا ہے۔ساتھ ہی ساتھ آپ خود بھی ہندوستان سے حمد و نعت کے حوالے سے پہلے معیاری ادبی رسالہششماہی ’’جہانِ نعت‘‘ کے مدیرِ اعلیٰ ہیں ۔ مذکورہ رسالہ میں نعت، آدابِ نعت، تنقیدِ نعت ، نعتیہ کلام میں موضوع روایتیں اور نعتیہ ادب میں احتیاط کے تقاضے وغیرہ جیسے روشِ عام سے منفرد اور جداگانہ موضوعات پر مضامین و مقالات کی کہکشاں سجی رہتی ہے۔ جس شاعر و مدیر کی ادارت میں شائع ہونے والےششماہی رسالہ میں اس قسم کے مضامین کی اشاعت عمل میں آتی ہو اس کے کلام میں حزم و احتیاط کا پایا جانا ضروری ہوجاتا ہے کہ دوسروں کو نصیحت کرتے ہوئے خود عمل کرنا بہتر ہوتا ہے ۔ بہ ایں سبب جب ہم ’’گلزارِ نعت ‘‘ کا انتقادی جائزہ لیتے ہیں تو یہ امر مترشح ہوتا ہے کہ شاعر نے اپنے عقائد و نظریات اور جذباتِ محبت و الفت کے بیان میں موضوع و من گھڑت واقعات و قصص سے اجتناب برتا ہے ۔ ’’گلزارِ نعت‘‘کووارداتِ قلبی اور اظہارِ عشق میں نعتیہ ادب کی قابلِ احترام اور پاکیزہ روایتوں کی علم برداری کا اشاریہ بنانے میں فداؔ صاحب کامیاب و کامران دکھائی دیتے ہیں۔
غلام ربانی فداؔ نے اپنی نعتوں کے حوالے سے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزگی و نفاست ، حسن اخلاق،اسوۂ حسنہ، جلال و جمال، معجزات و کمالات، اختیارات و تصرفات، جود و سخا، عفو ودرگزر، لطف و عطاکے علاوہ فراقِ حبیب (ﷺ)، ہجرِ دربارِ رسول(ﷺ) ، آپ سے استغاثہ و فریاد ، احساسِ گناہ، شفاعت طلبی،  اصلاحِ معاشرہ، انقلابِ امت وغیرہ جیسے موضوعات کو پیش کیا ہے۔ ’’گلزارِنعت‘‘ میں نعتیہ کلام کے علاوہ مناقب وقصائد کی فصلِ بہاری بھی مشامِ جاں کو معطر کرتی ہے ، فداؔ نے اپنے بزرگوں کے ساتھ جس ارادت و عقیدت کا شاعرانہ اظہار کیا ہے اس کے پُرخلوص ہونے سے انکار ممکن نہیں ہے۔ 
بہ اعتبارِ مجموعی فداؔ صاحب کی نعت گوئی تصنع و بناوٹ ، افراط و تفریط اور مبالغہ آرائی سے پاک و صاٖف ہے ۔ آپ کے اشعار عقیدت و محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے آئینہ دار ہیں ۔بعض بحریں دل آویز و مترنم ہیں ۔الفاظ و تراکیب کا رکھ رکھاو بھی دل کش و دل نشین ہے۔ آپ کی یہ شعری کاوش قابلِ ستایش ہے ۔ اتنی کم عمری میں ایسا عمدہ ذخیرۂ نعت و منقبت اہلِ علم و دانش کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں یقیناکامیابی حاصل کرے گا۔ کتاب معنوی لحاظ سے خوب صورت تو ہے ہی ، صوری لحاظ سے اسے دیدہ زیب بنانے میں مزید کوشش کی جاسکتی تھی ۔کمپوزنگ اور سیٹنگ کی طرف سے بے اعتنائی نہ برتیں تو بہتر ہوگا ۔ قاری کو کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے جمالیاتی پہلو بھی متاثر کرتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آیندہ اس سمت بھی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ بہ ہر کیف! میں فداؔ صاحب کو ’’گلزارِ نعت‘‘ کی اشاعت پر ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں ۔ شاعرانہ نزاکتوں اور لطافتوں کومشق و ریاضت سے مزیدنکھارتے ہوئے اظہارِ عقیدت و محبت میں فدا ؔ صاحب مستقبل کے بہترین نعت گو شاعر کی حیثیت سے دنیاے ادب میںمقامِ اعتبار حاصل کرتے ہوئے سرخ رُو ہوسکیں؛ یہی میری دلی تمنا اور دعاے قلبی ہے۔اخیر میں ’’گلزارِ نعت‘‘ سے چند اشعار نشانِ خاطر کرتے ہوئے لطف و سرور حاصل کریں      ؎
ہم نے بزمِ خیال سے اپنی
لذتِ یادِ مصطفیٰ مانگی
دل میں یہ آرزو لئے زندہ ہوںآج تک
سرکارمیرے گھرمیںہوں،ایسی بھی شام ہوں
جوشمع یادِنبی کی جلائی جاتی ہے
توروشنی کی کرن دل پہ چھائی جاتی ہے
صرف ہو شوقِ عبادت نہ رہے زر کی ہوس
اور دل سے نہ کبھی الفتِ سرورجائے
نیچی نظریںکئے دربارمیںہم آتے ہیں
غم کے مارے ہیںلیے سیکڑوںغم آتے ہیں
ہم کو سرکاربچالیجے کہ ظالم انساں
ہم پہ کرنے کے لئے مشقِ ستم آتے ہیں
تاریک جو راہیں ہیں ہوجائیںگی وہ روشن
سرکار کی یادوں کو ہم راہِ سفر  رکھئیے
نظر کے سامنے جب گنبدِخضریٰ رہے گاتو
زباں خاموش ہوگی اور یہ دل بولتا ہوگا
عشقِ احمد میں ہوئے گم توحقیقت یہ ہے
نعت گوئی میں عجب ہم کو مزہ  ملتا ہے
پڑھتے رہتے ہیں عقیدت سے درود اورسلام
غنچۂ حسرت و ارمان کھلا ملتا ہے
دونوں جہاں کے وہ قاسم ہیں پھربھی چٹائی کا بستر 
فاقوںمیں مسکانے والے میرے آقا میرے حضور
میں جب بیٹھتا ہوںفداؔنعت لکھنے
تو موتی سے جھڑتے ہیں نوکِ قلم سے
ان کا غلام ہوں میںیہ اعزازکم نہیں ہے
آقاکامیرے مجھ پر کس دم کرم نہیں ہے
کیا ان کی بڑائی کا ہوذکر فداؔہم سے
بس بعدِ خدا ان کا رتبہ ہی بڑا دیکھا


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular