دینی اعتبار سے نکاح کی اہمیت
آئیے اب قرآن و حدیث کی روشنی میں نکاح کی اہمیَّت مُلاحَظہ کیجئے :
اسلامی نقطہ نظر سے نکاح کی اہمیَّت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور دیگر رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے نکاح فرما کر اِزْدِواجی زندگی کو اہمیَّت بخشی جیساکہ قرآن و حدیث میں اِس کا واضح تذکرہ کیا گیا چنانچہ پارہ 13 سورۃُ الرَّعد کی آیت نمبر 38 میں ارشادِ خُداوندی عَزَّ وَجَلَّ ہے :
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةًؕ- (پ۱۳ ، الرعد : ۳۸)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور بے شک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور اُ ن کیلئے بیبیاں اور بچّے کئے۔
اِسی طرح رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایاکہ چار چیزیں رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام کی سنَّتوں میں سے ہیں : اَلْحَيَاءُ وَالتَّعَطُّرُ وَالسِّوَاكُ ، وَالنِّكَاحُ یعنی (1)حَیاء کرنا(2)عِطْر لگانا (3)مِسواک کرنا اور (4)نکاح کرنا۔ (1)
0 Comments: