صدقہ مریضوں کی دوا ہے:
(33)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''زکوٰۃ کے ذريعے اپنے اموال کی حفاظت کرو، صدقے کے ذريعے اپنے مریضوں کی دوا کرو اور مصیبت کے لئے دعا کو تيار رکھو۔'' (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۱۹۶،ج۱۰،ص۱۲۸)
(34)۔۔۔۔۔۔حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کر دی تو بے شک اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔''
(جامع الترمذی، ابواب الزکاۃ،باب ماجاء اذا ادیت الزکاۃ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۱۸،ص۱۷۰۶)
0 Comments: