قرآنِ مجیدمیں وَارْکَعُوۡا مَعَ الرَّاکِعِیۡنَ ﴿۴۳﴾ (4)
کایہ مطلب ہے کہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھو۔جماعت واجب ہے اوربِلاکسی شرعی عذرکے جماعت چھوڑدینا بہت بڑاگناہ ہے اورجماعت چھوڑدینے والافاسق و مردودالشہادۃہے۔جماعت ترک کرنے والوں کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنے غیظ و غضب کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میں اس ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ بلاشبہ میں نے یہ ارادہ کرلیاہے کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں پھر میں نماز کا حکم دوں اوراذان پکاری جائے پھرمیں ایک مردکو امامت کاحکم دوں اور وہ امامت کرے، پھر میں (جماعت سے الگ رہنے والے)لوگوں کے پاس جا کر اُن کے گھروں کو اُن کے اوپر جلادوں۔ (1)(بخاری،ج۱،ص۸۹)
ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ تَارِکُ الْجَمَاعَۃِ لَیْسَ مِنِّیْ وَلَا اَنَا مِنْہُ وَلَا یَقْبَلُ اللہُ مِنْہُ صَرْفًا وَّلَاعَدْلًا (2) (روح البیان،ج۱ص۳۵)
یعنی جماعت کا چھوڑنے والا اُس کو مجھ سے اور مجھ کواس سے کوئی تعلق نہیں اللہ تعالیٰ نہ اُس کے فرض کو قبول فرمائے گا نہ اُس کی نفلی عبادتوں کو۔
(۶)اس عنوان کی حدیث نمبر ۷ میں جو یہ آیا ہے کہ نمازچھوڑنے والاقیامت کے دن قارون و فرعون و ہامان وابی بن خلف کافروں کے ساتھ ہوگا۔اس کامطلب یہ ہے کہ ان کافروں کی طرح بے نمازی بھی جہنم میں جائے گا، لیکن یہ بات ضرور ہے کہ یہ کفار توہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے اوراُن لوگوں کوبہت ہی سخت اوردردناک عذاب ہوگا۔ مگربے نمازی مسلمان اپنے گناہوں کے برابرجہنم میں جل کرپھرجنت میں داخل ہوجائیگا اور ان مسلمانوں کو بہ نسبت کفار کے کچھ ہلکا عذاب دیا جائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
4۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:اوررکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔(پ۱،البقرۃ:۴۳)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب وجوب صلاۃ الجماعۃ،الحدیث:۶۴۴، ج۱،ص۲۳۲
2۔۔۔۔۔۔تفسیرروح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ:۳،ج۱،ص۳۵
0 Comments: