(41)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اُم المؤمنين حضرت سيدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاتھوں ميں چاندی کے کنگن ديکھے تو دریافت فرمایا :''يہ کيا ہے؟'' انہوں نے عرض کی :''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ميں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے لئے زينت اختیار کرتی ہوں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''کيا تم اس کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو؟'' انہوں نے عرض کی :''نہيں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''يہ تمہيں جہنم کے لئے کافی ہيں۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الزکاۃ،باب الکنزما ھو وزکاة الحلی ،الحدیث:۱۵۶۵،ص۸ ۳ ۳ )
0 Comments: